"عقل یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ہزاروں اور لاکھوں یہودیوں کا قتل عام ممکن تھا،"
اسحاق زوکرمین، وارسا میں صیہونی مزاحمت کے قائد

ایڈولف ہٹلر کی تائید نہ کرنے والے جرمن عوام کی اکثریت پر فتح حاصل کرنے اور نازی انتہا پسندانہ پروگرام کو آگے بڑھانے میں، جس کے لئے عوام کے ایک بہت بڑے طبقے کی جانب سے تائید، حمایت یا شرکت کی ضرورت تھی ، پروپیگنڈا نے ایک اہم وسیلے کا کام کیا۔ تعمیل نہ کرنے والوں کو خوف میں مبتلا کرنے کیلئے دہشت کے استعمال کے ساتھ جوڑ توڑ کرنے اور جرمن عوام و بیرونی دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے جوزف گوئیبل کی سربراہی میں ریاستی پروپیگنڈے کا ایک نیا حربہ اختیار کیا گیا۔ اس راہ پر چلتے ہوئے پروپیگنڈا کنندگان نے قومی اتحاد اور خیالی مستقبل کے پرکشش پیغام والی تقریریں کیں جس نے لاکھوں جرمن افواج کو ہلا کر رکھ دیا۔ عین اسی وقت انہوں نے ایسی مہمیں شروع کیں جن سے یہودیوں اور "قومی معاشرے" کے نازی نظریہ سے منحرف دیگر افراد کو اذیت رسانی کی سہولت پیدا ہو گئی۔

پروپیگنڈا، خارجہ پالیسی اور جنگ شروع کرنے کی سازش

جیسا کہ ویمر حکومتوں کی ماتحتی میں ہوتا تھا، 1933 کے اوائل میں نازیوں کے غالب آنے کے بعد نئے سرے سے عسکری قوت حاصل کرنا جرمنی کی قومی پالیسی کا ایک کلیدی عنصر تھا۔ جرمن رہنماؤں کو یہ امید تھی کہ وہ فرانس، برطانیہ عظمی، یا جرمنی کی مشرقی سرحدوں پر واقع ریاستوں پولینڈ اور چیکو سلوواکیہ کی جانب سے ہونے والی اچانک انسدادی فوجی مداخلت کے بغیر ہی اس ہدف کو حاصل کر لیں گے۔ انتظامیہ بھی ایک اور یوروپی جنگ کے بارے میں جرمن عوام کے اضطرا ب کو خوف میں تبدیل نہیں کرنا چاہتی تھی۔ پہلی عالمی جنگ کا بھوت اور اس تصادم میں 2 لاکھ جرمن سپاہیوں کی موت ابھی بھی لوگوں کے حافظے میں بیٹھی ہوئی تھی۔ 1930 کی پوری دہائی میں ہٹلر جرمنی کو قربانی کا بکرا بنائے جانے والے ایسے ملک کی حیثیت سے پیش کرتا رہا جو پہلی عالمی جنگ کے بعد ورسائی معاہدے کی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا اور جس کے قومی حق خود ارادی کو دھتکار دیا گیا تھا۔

ایام جنگ کے پروپیگنڈا کنندگان نے عالمی سطح پر فوجی تشدد کے استعمال کا جواز اس طرح حاصل کرنا چاہا کہ اسے اخلاقی طور پر دفاع کے قابل اور لازمی بنا کر پیش کیا۔ اس کے برخلاف عمل کرنے سے عوام کے کردار اور حکومت اور اس کی مسلح افواج پر ان کے اعتماد کو ضرب پہنچتی۔ دوسری عالمی جنگ کے پورے عرصے میں نازی پروپیگنڈا کنندگان نے ایسی فوجی جارحیت کا ڈھونگ رچایا جس کا مقصد اپنی دفاع کی کارروائیوں کو حق بجانب اور لازمی قرار دے کر خطہ جاتی فتوحات حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے جرمنی کو بیرونی حملہ آوروں کے ایک شکار یا ممکنہ شکار کے طور پر مشہور کیا، جو کہ ایک امن پسند ملک تھا اور جسے اپنے عوام کو تحفظ فراہم کرنے یا اشتراکیت کے برخلاف یوروپی تہذیب کا دفاع کرنے کے لئے ہتھیار اٹھانے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔ لگ بھگ ہمیشہ ہی خطہ جاتی توسیع اور نسل پرستانہ جنگ کے نازیوں کے حقیقی ارادوں کو مخفی رکھنے والی مزاحمتوں کے ہر مرحلے پر جنگ کے اغراض واضح ہوتے رہے۔ یہ جرمنی میں، جرمنی کی مقبوضہ سرزمین اور غیر جانبدار ممالک کے عوام کو بیوقوف بنانے یا گمراہ کرنے کے لئے تیار کردہ، پُر فریب پروپیگنڈا تھا۔

ملک کو جنگ کے لئے تیار کرنا

1939 کے موسم گرما میں، جب ہٹلر اور اس کے حلیفوں نے پولینڈ پر حملے کے منصوبوں کو حتمی شکل دی، جرمنی میں عوام کا مزاج تناؤ اور خوف سے بھرا ہوا تھا۔ ایک بھی گولی چلائے بغیر پڑوسی ملک آسٹریا اور چیلوسلوواکیہ میں جرمنی کی سرحدوں کی حالیہ ڈرامائی توسیع سے جرمن افواج میں اعتماد بھر گیا تھا؛ لیکن وہ 1914 کی نسلوں کی طرح جنگ کی سمت لے جانے والی راہوں کو نہ پہچان سکے۔

یکم ستمبر 1939 کو پولینڈ پر جرمنی کے حملے سے قبل، نازی حکومت نے ایک ایسی جنگ کے لئے عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ذرائع ابلاغ کی جارحیت پسندانہ مہم شروع کی جس کے خواہشمند چند ہی جرمن فوجی تھے۔ اس حملے کو اخلاقی طور پر جائز، مدافعتی کارروائی کی حیثیت سے پیش کرنے کے لئے، جرمن پریس نے "پولینڈ کے مظالم" پر زور دیا، اور پولینڈ میں رہنے والے اصلی النسل جرمنوں کے خلاف حقیقی اور مبینہ نسلی امتیاز اور جسمانی تشدد کو حوالے کے طور پر پیش کیا۔ پولینڈ کے "وارمانگرنگ" اور شاؤنزم" پر اظہار افسوس کرتے ہوئے، پریس نے اس بات کے لئے برطانیہ پر بھی دھاوا بول دیا کہ جرمنی کے حملے کی صورت میں پولینڈ کا دفاع کرنے کا وعدہ کر کے اس نے جنگ کو بڑھاوا دیا ہے۔

یہاں تک کہ نازی حکومت نے یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ پولینڈ نے جرمنی کے ساتھ مزاحمت کی شروعات کی ہے ایک سرحدی واقعہ کا ڈرامہ رچایا۔ 31 اگست 1939 کو پولینڈ کی فوجی وردیوں میں ملبوس ایس ایس کے دو آدمیوں نے گلیوٹز میں جرمن ریڈیو اسٹیشن پر "حملہ" کر دیا۔ اگلے دن ہٹلر نے جرمن قوم اور دنیا کے سامنے ریخ میں پولینڈ کی "گھس پیٹھ" کے جواب میں پولینڈ میں فوجی ٹکڑیاں بھیجنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ نازی پارٹی کے ریخ پریس آفس نے پریس کو لفظ جنگ کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت دیدی۔ انہیں یہ رپورٹ دینی تھی کہ جرمن فوجی ٹکڑیوں نے بس پولینڈ کے حملوں کو شکست دے کر پسپا کر دیا ہے، جو جرمنی کو جارحیت کے شکار ملک کی حیثیت سے پیش کرنے کے لئے تیار کردہ ایک چال تھی۔ جنگ کا اعلان کرنے کی ذمہ داری برطانیہ اور فرانس کے اوپر رہ جائے گی۔

داخلی اور خارجی طور پر رائے عامہ کو متشکل کرنے کی کوشش میں نازی پروپیگنڈا مشین نے جنگ شروع ہونے کی صورت میں نئی "پولینڈ کی یورشوں" کی کہانیاں تیار کیں۔ انہوں نے برومبرگ (Bydgoszcz) جیسے شہروں میں اصلی النسل جرمنوں پر ہونے والے حملوں کی تشہیر کی جہاں فرار حاصل کرنے والے پولینڈ کے شہریوں اور فوجی اہلکاروں نے 5,000 اور 6,000 کے بیچ اصلی النسل جرمنوں کو قتل کر دیا، جنہیں وہ جنگ کی حدت میں آنے والے، پانچویں کالم کے مرتکبین، جاسوس، نازی یا بہروپیے خیال کرتے تھے۔ برومبرگ اور دیگر شہروں میں ہلاک شدہ اصلی النسل جرمن متاثرین کی حقیقی تعداد میں مبالغہ آمیزی کر کے 58,000 تک بتا کر، نازی پروپیگنڈے نے جذبات میں گرمی پیدا کر دی، اور جرمن جتنی تعداد میں شہریوں کو ہلاک کرنا چاہتے تھے اس کے لئے "جواز" فراہم کر دیا۔

نازی پروپیگنڈا کنندگان نے کچھ جرمنوں کو اس بات پر قائل کر لیا کہ پولینڈ کا حملہ اور اس کے بعد قبضے کی پالیسیاں جائز تھیں۔ دیگر بہت سے لوگوں کے لئے اس پروپیگنڈے نے گہرائی تک پیوست کردہ پولینڈ مخالف جذبات کو نئی توانائی عطا کر دی۔ پولینڈ میں خدمت انجام دینے والے جرمن سپاہیوں نے حملے کے بعد گھر پر خطرط لکھے اور اصلی النسل جرمنوں کا دفاع کرنے کی خاطر جرمن فوجی مداخلت کے لئے حمایت کا اظہار کیا۔ کچھ سپاہیوں نے پولینڈ والوں کے اس "ظلم و بربریت" اور "غیر انسانیت پسندی" کے حوالے سے اپنی ناپسندیدگی اور ناراضگی کا اظہار کیا، تو دیگر سپاہیوں نے مقیم یہودی آبادی کو انتہائی حقیر نظروں سے دیکھا، اور پولینڈ کے یہودیوں کا موازنہ پولینڈ کے یہودی بنام سام مخالف تصاویر جنہیں وہ دیئر شٹٹمر یا "داخلی یہودی" کہا کرتے تھے، اور بعد میں اس نام سے بننے والی فلم سے کیا۔

جنگ کے دوران عوام الناس کی رائے معلوم کرنے اور اس میں جوڑ توڑ کرنے کے لئے فلمیں بھی جرمن پروپیگنڈا وزیر گوئیبل کی کوششوں میں اہمیت اختیار کر گئیں۔ جنگ شروع ہونے کے بعد فلمی مواد پر زیادہ سے زیادہ قابو حاصل کرنے کے لئے نازی حکومت نے ملک کی متعدد باہم مقابلہ آراء فلم کمپنیوں کو ایک کمپنی، ڈیوش ووشینشاء (جرمن ویکلی پرسپیکٹو) میں ضم کر دیا۔ گوئیبل نے ہر فلم کی تخلیق، حتی کہ اسکرپٹ مرتب کرنے اور اس پر نظر ثانی کرنے میں بھی پوری سرگرمی کے ساتھ مدد کی۔ پیشہ ور فوٹو گرافروں کے ذریعہ تیار کردہ اور ہر ہفتے کوریئر کے ذریعہ جرمنی بھیجے جانے والے بارہ تا اٹھارہ گھنٹے کے فلم فوٹیج شاٹ میں کانٹ چھانٹ کر کے اسے 20 تا 40 منٹ کا بنایا جاتا تھا۔ فلموں کی تقسیم میں بھی زبردست اضافہ یوں ہوا کہ ہر قسط کی کاپیوں کی تعداد 400 سے بڑھ کر 2,000 تک ہو گئی اور درجنوں غیر ملکی زبانوں (بشمول سویڈش اور ہنگریائی) میں اس کے نسخے پیش کیے گئے۔ چلتے پھرتے سنیما ٹرک جرمنی کے دیہی علاقوں میں یہ فلمیں لے جایا کرتے تھے۔

مکاری کا پروپیگنڈا

یکم ستمبر1939 کو جرمن افواج نے پولینڈ پر حملہ کر دیا۔ نازی حکومت نے جس جنگ کی شروعات کی اس نے نوع انسان کو ناقابل بیان مصیبت اور خسارے میں مبتلا کر دیا۔ 1941 کے موسم ‎سرما میں سوویت یونین پر جرمنی کے حملے کے بعد، نازیوں کی یہودی مخالف پالیسیوں نے نسل کشی کا ایک انتہا پسندانہ راستہ اختیار کر لیا۔ 20 جنوری 1942 کو کلیدی اعلی سطحی نازی پارٹی ایس ایس اور جرمن ریاست کے اہلکاروں کے سامنے وانسی کانفرنس میں یورپی یہودیوں کو نیست و نابود کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا، جس کی ایجنسیاں پورے یوروپ میں "یہودیت کے سوال کی آخری تدبیر" نافذ کرنے میں مدد کریں گی۔ کانفرنس کے بعد نازی جرمنی نے براعظمی سطح پر نسل کشی کی شروعات کی۔ نیز پورے یورپ سے یہودیوں کو نکال باہر کر کے آشوٹز برکیناؤ، ٹریبلنکا اور جرمن مقبوضہ پولینڈ میں واقع ہلاکت کے دیگر مراکز میں پہنچا دیا۔

نازی قیادت کا مقصد یہودیوں کو نشانہ بنا کر اپنی نسل کشی کی پالیسی کے سلسلے میں جرمن عوام، متاثرہ افراد اور بیرونی دنیا کو دھوکے میں رکھنا تھا۔ عام جرمن عوام کو یہودیوں کے اس مواخذے اور قتل عام کے بارے میں کیا معلومات تھیں؟ "یہودیوں" کا قلع قمع کرنے کے ہدف کے بارے میں عوامی نشریات اور عمومی بیانات کی اشاعت کے باوجود، حکومت نے "آخری تدبیر" کے بارے میں مخصوص تفصیلات کو مخفی رکھ کر مکاری کے پروپیگنڈے کو جاری رکھا، اور پریس پر اس کی گرفت کی وجہ سے جرمن عوام جرمنی کے جرائم کی نکتہ چینی کرنے والے اتحادی اور سوویت رہنماؤں کے بیانات پڑھنے سے قاصر رہے۔

عین اسی وقت منصوبہ بند فریب دہی کے حصے کے طور پر مثبت کہانیاں گھڑی گئیں۔ 1941 میں شائع شدہ ایک کتابچے نے نمایاں طور پر یہ رپورٹ پیش کی کہ مقبوضہ پولینڈ میں جرمن حکام نے یہودیوں کو کام پر لگا دیا ہے، صاف ستھرے ہسپتال بنائے ہیں، یہودیوں کے لئے سوپ کچن بنائے ہیں، اور انہیں اخبارات اور فنی تربیت فراہم کی ہے۔ پوسٹرز اور مضامین جرمن عوام کو مسلسل یہ یاد دلاتے رہے کہ پہلی عالمی جنگ کے دوران جرمنوں کے بارے میں اتحادی پروپیگنڈے نے ظلم کی جو کہانیاں پھیلائی تھیں وہ اسے بھول نہ جائیں، جیسے یہ جھوٹا الزام کہ جرمنوں نے بلجیئم کے بچوں کے ہاتھ کاٹ ڈالے ہیں۔

مرتکبین نے بھی بہت سے متاثرہ افراد سے قتل کرنے کے اپنے ارادوں کو چھپائے رکھا۔ حقیقت سے پہلے اور اس کے بعد، جرمنوں نے یہودیوں کو اپنے گھروں سے نکل کر یہودی بستیوں اور عبوری کیمپوں میں، اور ان یہودی بستیوں اور کیمپوں سے نکال کر آشوٹز میں اور ہلاکت کے ديگر مراکز میں واقع گیس چیمبروں میں بھیجے جانے کی بات بتانے اور اس کو جائز قرار دینے کے لئے پُر فریب خوش کلامی کا استعمال کیا۔ جرمن اہلکاروں نے جرمنی اور آسٹریا سے نکل کر پیراگوئے کے قریب میں یا مشرق میں یہودی بستیوں میں چلے جانے والے یہودیوں کے پاسپورٹوں پر غیر جانبدارانہ مفہوم کا حامل ایک لفظ "خالی کر کے چلے گئے" کی مہر لگا دی۔ جرمن نوکر شاہیوں نے یہودی بستیوں سے انخلاء کو "از سر نو بودوباش" قرار دیا جبکہ اس طرح کی بودوباش کا اختتام موت کی شکل میں ہوا۔

یہودی بستیوں کے بارے میں نازی پروپیگنڈہ

دشمنی کے نازی پروپیگنڈے میں ایک مسلسل جاری موضوع یہ تھا کہ یہودی امراض پھیلاتے ہیں۔غیر یہودیوں کو یہودی بستیوں میں داخل ہونے اور وہاں پر ان کی روزمرہ کی زندگی کو دیکھنے کی کوشش سے روکنے کے لئے جرمن حکام نے داخلی دروازوں پر طبّی قید کی علامات آویزاں کر دیں جو متعدی امراض کے خطرے کا انتباہ ہوتا ہے۔ چونکہ ان یہودی بستیوں میں یہودیوں کی صحت کو تیزی سے کھوکھلا کرنے میں نامناسب صحت گاری اور پانی کی سپلائی نے فاقہ کشی کی شرح کو بڑھانے کا کام کیا، لہذا یہ علامات یہودی بستیوں میں پوری طرح سے پھیل جانے والے ٹائفس اور دیگر امراض کے طور پر، خود اعتقادی کا الہام بن گئے۔ اس کے بعد نازی پروپیگنڈہ نے وسیع تر آبادی سے "انتہائی گندے" یہودیوں کو الگ تھلگ کرنے کے لئے ان خود ساختہ وباؤں سے استفادہ کیا۔

تھیریسئن شٹٹ: پروپیگنڈے کا جھانسہ

گمراہ کرنے کی نازیوں کی ایک انتہائی بدنام کوشش بوہیمیا کے چیک صوبہ میں، ٹیریزن میں 1941 میں یہودیوں کے لئے ایک کمیپ یہودی بستی کی تشکیل تھی۔ اپنے جرمن نام تھیریسئن شٹٹ کے نام سے معروف اس ادارے نے جرمنی، آسٹریا اور چیک جزائر سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ اور سرکردہ یہودیوں کے لئے یہودی بستی کے طور پر بھی اور جرمنی کے زیر اقتدار پروٹیکٹوریٹ آف بوہیمیا اور موراویا میں رہنے والے چیک یہودیوں کے لئے بھی عبوری کیمپ کے طور پر کام کیا۔

یہ توقع کرتے ہوئے کہ کچھ جرمنوں کو یہ باضابطہ واقعہ معلوم ہو سکتا ہے کہ یہودیوں کو مشرقی علاقے میں محنت مزدوری کرنے کے لئے بھیجا جاتا تھا تاکہ وہ عمر رسیدہ یہودیوں، معذور جنگی فوجیوں اور مشہور موسیقاروں یا فنکاروں کے حوالے سے ناقابل یقین ہوں، نازی حکومت نے فائدے کی غرض سے تھیریسئن شٹٹ کے وجود کی تشہیر ایک رہائشی معاشرے کی حیثیت سے کی، جہاں عمر رسیدہ یا معذور جرمن اور آسٹریائی یہودی "سبکدوش" ہو کر اور امن و سکون کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔ یہ افسانہ عظیم تر جرمن ریخ میں خانگی استعمال کے لئے وجود میں لائی گئی۔ حقیقت میں ان یہودی بستیوں نے جرمن مقبوضہ پولینڈ میں واقع یہودی بستیوں اور ہلاکت کے مراکز میں اور جرمن مقبوضہ بلقان ریاستوں اور بیلا روس میں ملک بدر کئے جانے کے لئے عبوری کیمپ کا کام کیا۔

1944 میں ڈنمارک کے قریب 400 یہودیوں کو 1943 کے موسم بہار میں تھیریسئن شٹٹ میں ملک بدر کیے جانے کے بعد انٹرنیشنل ریڈ کراس اور ڈینش ریڈ کراس کی جانب سے بڑھتے دباؤ سے عاجز آ کر ایس ایس کے اہلکاروں نے ریڈ کراس کے نمائندوں کو تھیریسئن شٹٹ کا دورہ کرنے کی اجازت دیدی۔ اس وقت تک یہودیوں کے قتل عام کی خبریں عالمی پریس کے پاس پہنچ گئی تھیں اور جرمنی جنگ ہارنے لگا تھا۔ ایک مصنوعی جھانسہ کے طور پر ایس ایس کے حکام نے معائنہ سے عین قبل یہودی بستیوں سے نکال باہر کئے جانے کے عمل کو تیز کر دیا اور باقی قیدیوں کو یہودی بستی کی "تزئین" کا حکم دیا: قیدیوں کو پیڑ پودے لگانے تھے، گھروں کی نقاشی اور بیرکوں کو جدید بنانا تھا۔ ایس ایس حکام نے دورہ کرنے والے اعلی افسران کے لئے سماجی اور ثقافتی تقریبات منعقد کیں۔ ریڈ کراس کے اہلکاروں کے چلے جانے کے بعد ایس ایس حکام نے تھیریسئن شٹٹ سے دوبارہ نکال باہر کرنا شروع کیا جو اکتوبر 1944 تک چلتا رہا۔ مجموعی طور پر جرمن افواج نے قریب 90,000 جرمن، آسٹریائی، چیک، سلوواک، ڈچ، اور ہنگریائی یہودیوں کو کیمپ نما یہودی بستیوں سے نکال کر "مشرق" میں واقع ہلاک کیے جانے کے مقامات اور مراکز پر پہنچایا؛ ان میں سے صرف چند ہزار ہی زندہ بچے۔ 30,000 سے زیادہ قیدی تھیریسئن شٹٹ میں اپنے آپ اور بیشتر تو مرض یا فاقہ کشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

ریڈ کراس کا تھیریسئن شٹٹ کا دورہ

1944 تک زیادہ تر بین الاقوامی برادریوں کو حراستی کیمپوں کے بارے میں معلوم ہو گیا اور وہ اس بات سے واقف ہو گئے کہ جرمن افواج اور ان کے محوری حلیفوں نے وہاں موجود قیدیوں کے ساتھ انتہائی بہیمانہ سلوک کیا ہے، لیکن ان کیمپوں میں رہائش کی صورتحال کے بارے میں قطعی تفصیلات واضح نہیں تھیں۔

1944 میں ڈینش ریڈ کراس کے اہلکاران جو نازی حکومت کی ماتحتی میں یہودیوں کے مستقبل میں گردش کرنے والی انتباہی رپورٹوں کو دیکھتے ہوئے 1943 میں جرمن افواج کے ذریعہ قریب 400 ڈینش یہودیوں کو نکال باہر کر کے تھیریسئن شٹٹ بھیجے جانے کے بارے میں تشویش زدہ تھے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل ریڈ کراس، جس کا صدر دفتر سوئزرلینڈ میں واقع ہے، کمیپ نما یہودی بستی میں رہائش کی صورتحال کی چھان بین کرے۔ طویل عرصے تک غور و خوض کرنے کے بعد جرمن حکام جون 1944 میں ریڈ کراس کو کیمپ نما یہودی بستی کا معائنہ کرنے کی اجازت دینے پر رضامند ہو گئے۔

اس چھان بین کے دوران اکٹھی کردہ معلومات دنیا کے سامنے پیش کی جانی تھیں۔ امریکہ میں اور پوری دنیا سے نکلنے والے اخبارات نے ریڈ کراس کی چھان بین کے پہلوؤں کا ذکر کیا۔

پروپیگنڈا فلم:تھیریسئن شٹٹ کی آنکھ

دسمبر 1943 کے بالکل اوائل ہی میں پیراگوئے میں جیوش امیگریشن کے دفتر میں، جو ریخ کا صدر دفتر برائے سلامتی کا ہی ایک ملحق دفتر تھا، ایس ایس کے اہلکاروں نے کیمپ کے بارے میں ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ فوٹیج میں جس کا زیادہ تر حصہ ریڈ کراس کے دورے کے بعد موسم سرما میں لیا گیا، یہودی بستی کے قیدیوں کو کنسرٹ میں جاتے ہوئے، فٹبال کھیلتے ہوئے، کنبہ جاتی باغیجوں میں کام کرتے ہوئے اور بیرکوں میں اور دھوپ میں باہر بیٹھ کر آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ ایس ایس نے قیدیوں کو قلمکاروں، ادا کاروں، سیٹ ڈیزائنروں، مدیروں اور کاتبوں کی حیثیت سے کام کرنے پر مجبور کیا۔ بہت سے بچوں نے غذا، بشمول دودھ اور مٹھائیوں کی لالچ میں فلموں میں شرکت کی، جو عام طور پر انہیں نہیں ملتے تھے۔ فلم بنانے میں آر ایس ایچ اے میں درمیانی سطح کے اہلکاروں کا مقصد پوری طرح واضح نہیں ہے۔ شاید یہ بین الاقوامی ارادوں کے لئے تھا، 1944 میں جرمن ناظرین کو حیرت ہوئی ہو گی کہ کس طرح یہودی بستی کے مکین ایام جنگ میں بہت سے جرمنوں کی بہ نسبت بہتر طریقے سے اور زیادہ پرتعیش زندگی گزارتے ہوئے نظر آئے۔ آخر میں ایس ایس نے مارچ 1945 میں اس فلم کو مکمل کیا اور کبھی بھی اسے نہیں دکھایا۔ در اصل، پوری فلم جنگ کا احاطہ نہیں کرتی ہے۔

جرمن عوام اور وسیع تر دنیا کو دھوکہ دینے کی دیگر کوششوں کی طرح نازی حکومت نے ان جرائم کی ابعاد پر دسترس حاصل کرنے کی اوسط آدمیوں کی بے رغبتی سے فائدہ اٹھایا۔ مثال کے طور پر یہودی مزاحمت کی تنظیموں کے رہنماؤں نے یہودی بستی کے مکینوں کو جرمن افواج کے ارادوں سے متنبہ کرنے کی کوشش کی لیکن جس نے بھی ہلاکت کے ان مراکز کے بارے میں سنا انہیں سماعت پر بالکل بھی یقین نہیں آیا۔ "عقل یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ہزاروں اور لاکھوں یہودیوں کا قتل عام ممکن تھا،" اسحاق زوکرمین، وارسا میں صیہونی مزاحمت کے قائد نے اس کا مشاہدہ کیا۔

تلخ اختتام کا پروپیگنڈا

6 دسمبر 1941 کو ماسکو کے دفاع میں سوویت فتح اور اس کے پانچ دن بعد 11 دسبمر کو ریاستہائے متحدہ کے خلاف جنگ کے اعلان نے ایک طویل مدتی فوجی تصادم کو یقینی بنا دیا۔ فروری 1943 میں اسٹالن گراڈ میں بری طرح سے جرمنی کی شکست کے بعد جنگ کے لئے عوامی حمایت کو برقرار رکھنا نازی پروپیگنڈا کنندگان کے لئے زیادہ دقت طلب ہو گیا۔ جرمن عوام نے گزرتے وقت کے ساتھ سرکاری خبروں کو حقیقت کے ساتھ مدغم نہیں کیا، اور بہت سے لوگوں نے تو حتمی معلومات کے لئے غیر ملکی ریڈیو کی نشریات سننا شروع کر دیں۔ جب فلم بینوں نے فلموں کو سراسر جھوٹے پروپیگنڈے کی حیثیت سے مسترد کرنا شروع کیا تو گوئیبل نے تماشہ گاہوں کو اپنے ہفتہ وار ایپیسوڈ کی نمائش کرنے سے پہلے اپنے دروازے بند کر دینے کا حکم دیا، تاکہ فلم بین افراد اگر اگلی فلم دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ اسے دیکھنے پر مجبور ہو جائیں۔

جنگ کے بالکل اختتام تک نازی پروپیگنڈا کنندگان نے لوگوں کی توجہ اس بات پر ہی مرکوز رکھی کہ شکست کی صورت میں جرمنی کا کیا ہو گا۔ پروپیگنڈا وزارت نے خاص طور سے روزویلٹ انتظامیہ میں سکریٹری برائے خزانہ، ہینری مورجنتھاؤ کے ذریعہ 1944 میں تیار کردہ جرمنی کی معیشت کے لئے جنگ کے بعد کا منصوبہ فاش ہوجانے کا جم کر استحصال کیا۔ مورجنتھاؤ نے جرمنی کو اپنی بھاری صنعت سے محروم ہوتے ہوئے اور اس ملک کو ایک زرعی معیشت کی جانب واپس جاتے ہوئے دکھایا۔ اس طرح کے واقعات کا مقصد، جنہوں نے جرمنی میں اتحادی فوجیوں کی پیشقدمی ہونے پر مزاحمت کو روکنے میں کچھ حد تک کامیابی حاصل کر لی، خود سپردگی کے خوف کو جاگزیں کرنا، کٹرپن کی حوصلہ افزائی کرنا، اور دشمن کی مسلسل تباہی کی کوشش کرنا تھا۔