فلمی کلپس سے متعلق حروف تہجی کی فہرست براؤز کریں جس میں ہولوکاسٹ اور دوسری جنگ عظیم سے پہلے، دوران اور بعد کے اہم واقعات پیش کیے گئے ہیں۔ ان کلپس میں گھریلو فلمیں، پروپیگنڈا فلمیں، نیوزریلز، اور مذید بہت کچھ شامل ہے۔
جرمنی کے شہر والڈین برگ میں نازیوں کے حامیوں نے ایک تشہیری ریلی نکالی۔ اپنی تقریر میں ہٹلر نے جمہوریہ ویمار پر تنقید کی اور وعدہ کیا کہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد وہ جلد ہی اس پارلیمنٹری نظام کو ختم کر دے گا۔
جب نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کی خبریں امریکہ پہنچیں تو یہودیوں کی مدد کرنے کیلئے روزویلٹ انتظامیہ پر زبردست دباؤ پڑا۔ عمل کو تحریک دینے کیلئے ڈرامہ نگار بین ھیچٹ نے یہودیوں کے ظلم و ستم کا شکار بننے والے یہودیوں کے حوالے سے ایک یادگار ڈرامہ تیار کیا، "ہم کبھی نہیں مریں گے۔"…
اقوام متحدہ کا ریلیف اور آبادکاری انتظام کا ادارہ (یو این آر آر اے) نومبر 1943 میں حلیف فوجوں کی جارحیت سے بھاگنے والے پناہ گزینوں کوامداد فراہم کرنے کی غرض سے تشکیل دیا گیا تھا۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد جنک اور اُس کے اثرات کے باعث بے دخل ہونے والے لاکھوں پناہ گذینوں کی مدد کیلئے یو این…
یوگوسلاویہ کے پہاڑوں پر اپنے حفیہ ہیڈکواٹروں میں، یوگوسلاویہ کمیونسٹ حامی تحریک کے سربراہ مارشل ٹیٹو (جوزپ بروز) جنگ کیلئے اپنی فوجوں کو تیار کر رہے ہیں۔ عورتوں نے پٹی باندھنے کیلئے وہ ریشمی پیراشوٹ اکٹھے کئے جو اتحادی فوجوں نے خوراک گرانے کیلئے استعمال کئے تھے۔ حامیوں کی ریل…
جنگ کے بعد بچ جانے والے مشرقی یورپ کے 250,000 کے لگ بھگ یہودیوں کو فلسطین پہنچانے کے مقصد سے بے دخل افراد کے کیمپوں اور مغربی علاقوں میں بھیجنے کے عمل کو بریہا (پرواز) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں، یہودی پناہ گذیں غیر قانونی طور پر اٹلی میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس کا مقصد شاید فلسطین جانے…
میونخ معاہدے کے بعد اور چیک کی طرف سے سوڈیٹین لینڈ کو جرمنی کے حوالے کرنے کے بعد جرمن حکام نے سوڈیٹین لینڈ کے علاقے پوھوریلک کے یہودی شہریوں کو ملک بدر کر کے چیکوسلواکیہ کی طرف دکھکیل دیا۔ چیک حکومت نے مہاجرین کے ایک سیلاب کی متوقع آمد کے پیشِ نظر اُنہیں قبول کرنے سے انکار کر دیا۔…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.