فلمی کلپس سے متعلق حروف تہجی کی فہرست براؤز کریں جس میں ہولوکاسٹ اور دوسری جنگ عظیم سے پہلے، دوران اور بعد کے اہم واقعات پیش کیے گئے ہیں۔ ان کلپس میں گھریلو فلمیں، پروپیگنڈا فلمیں، نیوزریلز، اور مذید بہت کچھ شامل ہے۔
طبی کیس اُن 12 جنگی جرائم کے مقدمات میں سے ایک تھا جو بعد میں ہونے والے نیورمبرگ مقدمات سے پہلے امریکی ٹرائبیونل کے سامنے پیش کئے گئے۔ اس مقدمے میں اُن ڈاکٹروں اور نرسوں کے بارے میں سماعت کی گئی جنہوں نے جسمانی یا ذہنی طور پر معذور جرمن افراد کے قتل میں حصہ لیا اور جنہوں نے حراستی…
فرانس نے 22 جون 1940 میں جرمنی کے ساتھ التواء جنگ کے معاہدے پر دستخط کئے جس کی رو سے جرمنی کے اس حق کو تسلیم کیا گیا کہ وہ فرانسیسی انتظامیہ کی نگرانی کر سکے۔ اس کے علاوہ جرمن فوجی حکام نے داخلی سلامتی کے معاملات پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس فوٹیج میں ایک جرمن فوجی عدالت پیرس میں ان…
جرمنی اور سوویت معاہدے کی خفیہ شقوں کے مطابق ستمبر 1939 میں سوویت یونین نے لووو پر قبضہ کر لیا۔ جرمنی نے 22 جون1941 کو سوویت یونین پر حملہ کر دیا اور ایک ہفتے کے اندر لووو پر قبضہ کر لیا۔ جرمنوں کا دعوی تھا کہ شہر کی یہودی آبادی نے سوویت یونین کی مدد کی تھی۔ یوکرین کے لوگوں کا جم غفیر…
جرمن فوج نے پولینڈ کے شہر لوڈز پر ستمبر 1939 میں قبضہ کر لیا۔ فروری 1940 کی ابتداء سے لوڈز کے یہودیوں کو ایک مخصوص یہودی بستی میں منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا جسے 30 اپریل 1940 کو بند کردیا گیا۔ اس جرمن فوٹیج میں لوڈز کی یہودی بستی میں سردی کے دوران حالات کو واضح کیا گیا ہے۔ یہودی بستی میں…
مئی 1942 میں چیک مزاحمتی عسکریت پسندوں نے جرمنی کے زیرِ تسلط علاقوں بوہیمیا اور موراویا کے قائم مقام گورنر رائن حارڈ حیڈرش پرایک چھاپہ مار حملہ کیا۔ ھیڈرش زخموں کی تاب نہ لا کر 4 جون 1942 کو چل بسا۔ جرمنوں نے رد عمل کے طور پر 10 جون 1942 کو لیڈیسی گائوں کو تباہ کر دیا۔ جرمنوں نے گائوں کے تمام…
جولائی 1944 میں سوویت فوجوں نے مجدانیک کی قتل گاہ کو آزاد کرایا۔ نازی جرائم کی تحقیقات سے متعلق پولش سوویت کمشن نے پولینڈ پر جرمن قبضے کے دوران نازیوں کے ظلم و ستم کی تفصیلات اکٹھی کیں۔ اس نے کیمپ میں نازیوں کی طرف سے ہونے والے قتل عام کی تحقیقات کی کوشش میں مجدانیک میں قبریں کھودنے کا…
موتھ ھوسن حراستی کیمپ 1938 میں جرمنوں کی طرف سے آسٹریا پر قبضے کے فوراً بعد قائم کیا گیا تھا۔ کیمپ کے قیدیوں کو قریبی پتھر توڑنے والے کارخانے میں مزدوری کرنے پر مجبور کیا گیا۔ بعد میں اُنہیں راکٹ بنانے کی فیکٹریوں کیلئے زمین دوز سرنگیں بنانے کے کام پر لگا دیا گیا۔ امریکی فوجوں نے مئی…
جرمنی کے اس تصویری خبر نامے کے فوٹیج میں نارویجین سیم لنگ فاشسٹ پارٹی کے سربراہ ویڈ کُن کوئسلنگ اپنی فوجوں کا معائنہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کوئسلنگ نے جنگ کے دوران ناروے میں نازیوں کی حامی کٹھ پتلی حکومت کی قیادت کی۔
امریکہ میں امریکی یہودی کانگریس ان پہلی جماعتوں میں سے ایک تھی جس نے نازیوں کی مخالفت کی۔ اس نے ہٹلر کے اقتدار حاصل کرنے کے فوری بعد مارچ 1933 میں ایک اجتماعی ریلی نکالی۔ اُس نے جنگ کے تمامتر عرصے کے دوران احتجاجی ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ امریکن یہودی کونسل نے نازیوں کے خلاف…
ایڈولف ہٹلر جنوری سن 1933 میں جرمنی کا چانسلر بنا۔ اس کے فوری بعد نازیوں کے مخالفوں پر دہشت گرد کارروائیاں شروع ہو گئیں۔ ان کارروائیوں میں یہودی بڑے ہدف تھے۔ بہت سے یہودیوں کو سر عام رسوا کیا گیا یا اُنہیں گرفتار کیا گیا جبکہ دوسروں کو اپنے عہدے چھوڑ دینے پر مجبور کر دیا گیا۔ یہودی…
11 دسمبر، 1945 کو نیورمبرگ کی بین الاقوامی فوجی عدالت میں فلم "نازی منصوبہ" بطور شہادت دکھائی گئی۔ یہ فلم مقدمے کے لئے بڈ شلبرگ اور دوسرے امریکی فوجیوں نے مل کر بحریہ کمانڈر جیمز ڈونووین کی نگرانی میں بنائی۔ اس فلم کو بنانے والوں نے صرف جرمنی کا اصلی مواد ہی استعمال کیا جس میں سرکاری…
11 دسمبر، 1945 میں نیورمبرگ کی بین الاقوامی فوجی عدالت میں "نازی منصوبہ" کی یہ فلم بطور شہادت کے دکھائی گئی۔ اس فلم کو مقدمے کے لئے بڈ شلبرگ اور دوسرے امریکی فوجیوں نے مل کر بحریہ کے کمانڈر جیمز ڈونن کی نگرانی میں بنایا تھا۔ اس فلم کو بنانے والوں نے اس کیلئے مواد صرف جرمن ذرائع سے حاصل…
11 دسمبر 1945 میں نیورمبرگ کی بین الاقوامی فوجی عدالت میں "نازی منصوبہ" کی یہ فلم بطور شہادت کے دکھائی گئی۔ اس فلم کو مقدمے کے لئے بڈ شلبرگ اور دوسرے امریکی فوجیوں نے مل کر بحریہ کے کمانڈر جیمز ڈونن کی نگرانی میں بنایا تھا۔ اس فلم کو بنانے والوں نے اس کیلئے مواد صرف جرمن ذرائع سے حاصل کیا…
11 دسمبر، 1945 کو نیورمبرگ کی بین الاقوامی فوجی عدالت میں "نازی منصوبہ" کی یہ فلم بطور شہادت دکھائی گئی۔ اس فلم کو مقدمے کے لئے بڈ شلبرگ اور دوسرے امریکی فوجیوں نے مل کر بحریہ کے کمانڈر جیمز ڈونن کی نگرانی میں بنایا تھا۔ اس فلم کو بنانے والوں نے اس کیلئے مواد صرف جرمن ذرائع سے حاصل کیا…
11 دسمبر1945 کو نیورمبرگ کی بین الاقوامی فوجی عدالت میں "نازی منصوبہ" کی یہ فلم بطور شہادت دکھائی گئی۔ اس فلم کو مقدمے کے لئے بڈ شلبرگ اور دوسرے امریکی فوجیوں نے مل کر بحریہ کے کمانڈر جیمز ڈونن کی نگرانی میں بنایا۔ اس فلم کو بنانے والوں نے اس کیلئے صرف جرمن ذرائع ہی استعمال کئے جن میں…
جارج اسٹیون کی فلم سے کلپ' "نازی حراستی کیمپ"۔ یہ جرمن فلم فوٹیج شہادت کے طور پر تیار کی گئی اور اسے استغاثہ نے نیورمبرگ مقدموں میں استعمال کیا۔
ساتویں نازی پارٹی کانگریس کے موقع پر ہرمن گوئرنگ نیورمبرگ قوانین کی تمہید پڑھ رہا ہے۔ قوانین نے خونی رشتوں کی بنیاد پر جرمن شہریت کی وضاحت کی اور جرمنوں اور یہودیوں کے درمیان شادیوں کو ممنوع قرار دیا۔ رائیش ٹاگ (جرمن پارلیمنٹ) کے ایک خصوصی اجلاس نے یہودیوں کے خلاف نازیوں کے اقدامات…
"نازی حراستی کیمپ" نامی فلم 29 نومبر 1945 کو عدالت میں پیش کی گئی اور اسے مقدمے میں شہادت کے طور پر داخل کر دیا گیا۔ یہ فلم اس وقت بنائی گئی جب اتحادی فوجوں نے حراستی کیمپوں کو آزاد کرایا تاہم اسے عدالت میں 29 نومبر 1945 کو پیش کیا گیا اور اسے مقدمے شہادت کے طور پر داخل کیا گیا۔ فلم دکھانے کے…
ھرمین گوئرنگ جرمن فضائیہ کا سربراہ تھا۔ وہ 22 بڑے مجرموں میں سے ایک تھا جن پر نیورمبرگ کی بین الاقوامی فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا۔ یہاں گوئرنگ اپنے 31 جولائی 1941 کے اُس حکم کے بارے میں گواہی دے رہا ہے جس میں اُس نے مملکت کے سلامتی سے متعلق صدر دفتر کے سربراہ رائن ھارڈ ھیڈرش کو اختیار دیا…
جرمنی کی شکست کے بعد، اتحادی طاقتوں نے تیسری جرمن مملکت کے کلیدی ریاستی اور جماعتی اہلکاروں اور فوجی کمانڈروں پر سوویت یونین، برطانیہ، فرانس اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے فوجی ججوں کی عدالت کے قیام سے قبل مقدمہ چلایا۔ اس بین الاقوامی فوجی عدالت نے 22 بڑے جنگی مجرموں پر مقدمہ چلایا…
1940 میں جرمنوں کی طرف سے وارسا گھیٹو کی تشکیل کے بعد وارسا میں یہودی کونسل گھیٹو کے اندر تمامتر شہری خدمات کی ذمہ دار بن گئی۔ اس جرمن فوٹیج میں گھیٹو کے "یہودی قید خانے" سے قیدی میدان کی طرف بھاگ رہے ہیں اور معائنے کے دوران دائروں میں چل رہے ہیں۔
اکتوبر 1940 میں جرمنوں کی طرف سے وارسا یہودی بستی تشکیل دئے جانے کے بعد حالات تیزی سے بگڑتے چلے گئے۔ جرمن یہودی بستی میں آنے جانے والی چیزوں کی سختی سے نگرانی کرتے تھے۔ یہودی بستی کے مکینوں کو فراہم کرنے کیلئے کھانا کافی نہیں تھا۔ بہت سے یہودیوں نے جان پر کھیل کر یہودی بستی کے اندر…
نازیوں نے وسط نومبر 1940 میں وارسا یہودی بستی کو سیل کر دیا۔ جرمنوں کی طرف سے جان بوجھ کر یہودی بستی میں گنجائش سے کہیں زیادہ لوگوں کو بھر دینے اور خوراک کی کمی کے باعث اموات کی تعداد میں شدت سے اضافہ ہو گیا۔ وارسا شہر کی تقریباً 30 فیصد آبادی کو شہر کے 2.4 فیصد علاقے میں محدود کر دیا گیا…
نازیوں نے نومبر 1940 کے وسط میں وارسا یہودی بستی کو سیل کر دیا۔ جرمنوں کی طرف سے عمداً یہودی بستی میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کو بھرنے اور خوراک کی قلت پیدا کرنے کے اقدامات کے نتیجے میں اموات کی شرح میں انتہائی اضافہ ہو گیا۔ وارسا شہر کی کل آبادی کے لگ بھگ 30 فیصد کو شہر کے 2.4 فیصد رقبے میں…
وارسا یہودی بستی کے مختلف حصوں کو ایک پل کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کر دیا گيا تھا تاکہ یہودی ایس سڑکوں کی طرف نہ جا سکیں جو یہودی بستی کا حصہ نہیں تھیں۔ یہودی بستیوں کو سیل کرنے سے پہلے کجھ ہی داخلی اور خارجی دروازوں پر چیکنگ کیلئے چوکیاں موجود تھیں۔ یہودی بستیوں کے ابتدائی مہینوں…
جرمنوں نے جرمنی میں موجود یہودیوں کو مشرق میں واقع مقبوضہ علاقوں کی جانب جلا وطن کرنا شروع کیا۔ اِن جلاوطنیوں کا آغاز 1941 میں ہوا۔ سب سے پہلے اُنہوں نے ھزاروں یہودیوں کو پولینڈ اور بالتیک ریاستوں میں قائم یہودی بستیوں میں جلاوطن کیا۔ جن یہودیوں کو جلاوطن کیا گیا، وہ وہاں پہلے سے…
مشرقی یورپ اور فرانس میں جرمن مغربی تشہیر نے اتحادی صفوں کو منتشر کر دیا۔ چھ ہفتوں کے اندر برطانیہ نے بر اعظم سے اپنی فوجیں نکال لیں جبکہ فرانس نے جرمنی کے ساتھ عارضی سمجھوتہ کر لیا۔ فرانس کا دارالحکومت پیرس 14 جون 1940 کو جرمنی کے قبضے میں چلا گیا۔ اس فوٹیج میں فاتح جرمن فوجیں ورسیلیا…
1930 کی دہائی میں ناروے میں وڈکن کوئس لنگ نے ایک نازی نواز پارٹی بنائی جسے فاشسٹ قومی یونین پارٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 1940 میں جب جرمنی نے ناروے پر حملہ کیا تو وڈ کن کوئس لنگ نے جرمنی کی حمایت میں حکومت کا تختہ اُلٹ دیا۔ وہ 1942 سے 1945 تک جرمن نواز حکومت کا سربراہ رہا۔ جرمنی کی خاطر ناروے…
دوسری جنگ عظیم ستمبر 1939 میں پولینڈ پر جرمن حملے سے شروع ہوئی اور مئی 1945 میں یورپ میں اتحادی فوجوں کی فتح پر ختم ہوئی جب جرمن فوجوں نے ہتھیار ڈال دئے۔ 8 مئی کو وی ای یعنی یورپ کی جیت کا دن قرار دیا گیا۔ اس فوٹیج میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ھیری ایس ٹرومین یورپ میں جیت کا اعلان…
امریکی افواج نے اپریل 1945 میں ڈاخاؤ حراستی کیمپ کو آزاد کرایا۔ یہاں کیمپ میں زندہ بچ جانے والے افراد رابی ڈیوڈ آئخہورن کے سامنے کھڑے ہو کر "ھاتیکوا" ("اُمید") گا رہے ہیں، امریکی فوج کے ایک چیپلین کیمپ کی آذادی کے بعد یہودی عبادت کی ایک سروس کرا رہے ہیں۔
جرمنی میں میونخ کے شمال مغرب میں واقع ڈاخو حراستی کیمپ پہلا باقاعدہ حراستی کیمپ تھا جو نازیوں نے 1933 میں قائم کیا تھا۔ تقریباً بارہ برس بعد 29 اپریل 1945 کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کی فوجوں نے اس کو آزاد کرایا۔ آزادی کے وقت اس کیمپ میں تقریبا 30،000 بھوکے اور افلاک زدہ قیدی موجود تھے۔ اس…
جرمنی میں شمال مغربی میونخ میں ڈاخو حراستی کیمپ پہلا باقاعدہ حراستی کیمپ تھا جس کو نازیوں نے 1933 میں قائم کیا تھا۔ تقریبا بارہ سال کے بعد 29 اپریل 1945 کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کی فوجوں نے اس کو آزاد کرایا۔ آزادی کے وقت اس کیمپ میں تقریباً 30،000 بھوکے اور افلاس زدہ قیدی موجود تھے۔ یہاں…
کئیلٹسے پولینڈ میں جولائی 1946 میں ایک منظم قتل عام ہوا۔ بیالیس یہودی قتل کر دئے گئے اور تقریبا 50 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس اجتماعی ہجرت کا سبب بنا جس میں لاکھوں یہودی پولینڈ اور مرکزی و مشرقی یورپ سے ہجرت کرگئے۔ اس کلپ میں یہودی پناہ گزینوں کو دکھایا گیا ہے جو منظم قتل عام سے بچنے میں…
نازی ہر اُس چیز کو ملک سے ختم کرنے کی مہم کے دوران جسے وہ "غیر جرمن" قرار دیتے تھے، ملک کے تمام شہروں میں کھلے عام کتابیں نذرِ آتش کرتے تھے۔ یہاں برلن کے اوپرا ھائوس کے سامنے شور مچاتا ہوا مجمع یہودیوں اور بائیں بازو کے دانشوروں کی لکھی ہوئی کتابیں جلاتا رہا۔ ہٹلر کا پراپیگنڈا اور…
جرمن فوج نے پولینڈ کے شہر کراکاؤ پر ستمبر سن 1939 میں قبضہ کیا۔ مارچ 1941 میں جرمنی نے کراکاؤ میں ایک یہودی بستی قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اس فوٹیج میں پولش یہودیوں کو زبردستی کراکاؤ یہودی بستی میں بھیجا جا رہا ہے۔ اُن کیلئے ضروری ہے کہ وہ بازو پر مخصوص پٹی باندھیں تاکہ اُنہیں شہر کے…
9 نومبر، 1938 کو نازیوں نے یہودیوں کے خلاف ملکی سطح پر پوگروم یعنی منظم قتل عام کا سلسلہ شروع کیا۔ اس منظم قتل عام کے دوران، جسے کرسٹل ناخٹ یعنی ٹوٹے ہوئے شیشوں کی رات کے نام سے جانا جاتا ہے، حملہ آ ور فوجیوں کے دستوں (ایس اے) نے یہودیوں کے زیرِ ملکیت ہزاروں کاروباری مراکز اور سینکڑوں…
اینٹی پاولیک کروشیائی فاشسٹ رہنما تھے جنہوں نے 1941ء سے 1945ء تک کروشیا میں جرمن حلیف حکومت کی سربراہی کی۔ جرمنی کی اس نیوز ریل میں پاولیک کو اپنے مداحوں کی بھیڑ میں چلتے اور اپنی یونٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پاولیک کے افتدار میں کروشیائی حکومت نے لاکھوں سربوں، یہودیوں،…
نیورمبرگ میں کٹہرے میں موجود بین الاقوامی فوجی عدالت کے مدعا علیہان۔
اِس فوٹیج میں نازی وزیر برائے پروپیگنڈا اور عوامی تعلیم جوزف گوئبلز کو ستمبر 1935 میں نیورمبرگ میں نازی پارٹی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ گوئبلز جنونی حد تک یہود دشمن خیالات کا حامل تھا۔ اس تقریر میں اُس نے بورژوایت کو بین الاقوامی یہودیت سے منسلک کرتے ہوئے نازی پارٹی کے…
ھاڈامار نفسیاتی ہسپتال رحیمانہ قتل کے مرکز کے طور پرجنوری سے اگست 1941 تک استعمال ہوتا رہا تھا۔ وہاں نازی ڈاکٹروں نے تقریبا 10،000 جرمن مریضوں کو گیس سے مار ڈالا تھا۔ اگرچہ باقاعدہ گیس سے ہلاک کرنے کے اقدامات ستمبر 1941 میں ختم ہوگئے تھے، لیکن مریضوں کی ہلاکت جنگ کے آخر تک جاری رہی۔ اس…
جرمنی کے شہر والڈین برگ میں نازیوں کے حامیوں نے ایک تشہیری ریلی نکالی۔ اپنی تقریر میں ہٹلر نے جمہوریہ ویمار پر تنقید کی اور وعدہ کیا کہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد وہ جلد ہی اس پارلیمنٹری نظام کو ختم کر دے گا۔
جب نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کی خبریں امریکہ پہنچیں تو یہودیوں کی مدد کرنے کیلئے روزویلٹ انتظامیہ پر زبردست دباؤ پڑا۔ عمل کو تحریک دینے کیلئے ڈرامہ نگار بین ھیچٹ نے یہودیوں کے ظلم و ستم کا شکار بننے والے یہودیوں کے حوالے سے ایک یادگار ڈرامہ تیار کیا، "ہم کبھی نہیں مریں گے۔"…
اقوام متحدہ کا ریلیف اور آبادکاری انتظام کا ادارہ (یو این آر آر اے) نومبر 1943 میں حلیف فوجوں کی جارحیت سے بھاگنے والے پناہ گزینوں کوامداد فراہم کرنے کی غرض سے تشکیل دیا گیا تھا۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد جنک اور اُس کے اثرات کے باعث بے دخل ہونے والے لاکھوں پناہ گذینوں کی مدد کیلئے یو این…
یوگوسلاویہ کے پہاڑوں پر اپنے حفیہ ہیڈکواٹروں میں، یوگوسلاویہ کمیونسٹ حامی تحریک کے سربراہ مارشل ٹیٹو (جوزپ بروز) جنگ کیلئے اپنی فوجوں کو تیار کر رہے ہیں۔ عورتوں نے پٹی باندھنے کیلئے وہ ریشمی پیراشوٹ اکٹھے کئے جو اتحادی فوجوں نے خوراک گرانے کیلئے استعمال کئے تھے۔ حامیوں کی ریل…
جنگ کے بعد بچ جانے والے مشرقی یورپ کے 250,000 کے لگ بھگ یہودیوں کو فلسطین پہنچانے کے مقصد سے بے دخل افراد کے کیمپوں اور مغربی علاقوں میں بھیجنے کے عمل کو بریہا (پرواز) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں، یہودی پناہ گذیں غیر قانونی طور پر اٹلی میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس کا مقصد شاید فلسطین جانے…
میونخ معاہدے کے بعد اور چیک کی طرف سے سوڈیٹین لینڈ کو جرمنی کے حوالے کرنے کے بعد جرمن حکام نے سوڈیٹین لینڈ کے علاقے پوھوریلک کے یہودی شہریوں کو ملک بدر کر کے چیکوسلواکیہ کی طرف دکھکیل دیا۔ چیک حکومت نے مہاجرین کے ایک سیلاب کی متوقع آمد کے پیشِ نظر اُنہیں قبول کرنے سے انکار کر دیا۔…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.