جغرافیائی اور موضوعاتی نقشوں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں جو ہولوکاسٹ اور دوسری جنگ عظیم سے پہلے، دوران اور بعد کے اہم مقامات کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ نقشے کیمپوں، یہودی بستیوں، اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت، اور مختلف جغرافیائی نقل و حرکت، جیسے فوجی آپریشن، جلاوطنی، یا یلغار کے مقامات بھی دکھاتے ہیں۔
جرمنی میں اولین حراستی کیمپ ہٹلر کے جنوری سن 1933 میں چانسلر بننے کے بعد ہی قائم کئے گئے۔ اسٹارم ٹروپرز (ایس اے) اور پولیس نے یہ حراستی کیمپ ایسے لوگوں سے نمٹنے کیلئے قائم کئے جنہیں حکومت کا مخالف خیال کیا گیا۔ یہ تمام کیمپ جرمنی بھر میں مقامی سطح پر قائم کئے گئے۔ رفتہ رفتہ ان کیمپوں میں…
جرمنی میں پہلے حراستی کیمپ ایڈولف ہٹلر کے جنوری سن 1933 میں چانسلر بننے کے بعد ہی قائم کئے گئے۔ اسٹارم ٹروپرز (ایس اے) اور پولیس نے فروری 1933 سے یہ حراستی کیمپ قائم کرنے شروع کئے۔ یہ کیمپ اُں لوگوں کو قید میں رکھنے کیلئے بنائے گئے تھے جنہیں مبینہ طور پر حکومت کا سیاسی مخالف ہونے کی وجہ سے…
دوسری جنگ عظیم سے قبل وارسا پولینڈ میں یہودی زندگی اور ثقافت کا مرکز تھا۔ جنگ کے دوران نازیوں نے 400 گھیٹو یعنی یہودی بستیاں قائم کیں جہاں اُنہوں نے یہودیوں کو بھیڑ میں انتہائی ناگفتہ بہ حالات میں رہنے پر مجبور کر دیا۔ایک وقت میں وارسا یہودی بستی میں، جو یورپ میں سب سے بڑی یہودی بستی…
وارسا شہر پولینڈ کا دارالحکومت ہے۔ دوسری عالمی جنگ سے قبل وارسا پولینڈ میں یہودی زندگی اور ثقافت کا مرکز تھا۔ جنگ سے قبل کی وارسا کی یہودی آبادی 350,000 تھی جو شہر کی کل آبادی کا 30 فیصد تھی۔ وارسا میں یہودی برادری پولینڈ اور یورپ دونوں میں سب سے بڑی تھی، اور دنیا بھر میں یہ نیویارک کے…
جرمنی میں آباد 80 فیصد یہودی (تقریبا 400000 افراد) جرمن شہریت رکھتے تھے۔ باقی زیادہ تر یہودی پولش شہریت رکھتے تھے۔ ان میں سے ایسے کئی افراد بھی تھے جو جرمنی میں پیدا ہوئے تھے اور جن کے پاس جرمنی میں رہنے کے لئے مستقل رہائشی حیثیت حاصل تھی۔ مجموعی طور پر جرمنی کے تقریبا ستر فیصد یہودی شہری…
جرمنی نے ڈنمارک پر 1940 میں قبضہ کیا۔ جب جرمنی نے اگست 1943 میں ڈنمارک سے یہودیوں کو جلاوطن کرنے کا فیصلہ کیا تو ڈینش لوگوں نے فوری طور پر ایک بچاؤ کی کارروائی شروع کی اور یہودیوں کو ساحل تک پہنچنے میں مدد دی جہاں سے ماہی گیروں نے انہیں غیرجانبدار سویڈن تک پہنچایا۔ اس بچاؤ کی مہم کو وسیع…
کرسٹل ناخٹ ۔۔ جس کے لفظی معنی ہیں "کرسٹل رات"، جرمن زبان سے اس کا ترجمہ "ٹوٹے شیشوں کی رات" کے طور پر کیا جاتا ہے؛ اس کا تعلق 9 اور 10 نومبر، 1938 کو ہونے والے سام دشمن پوگروم سے ہے۔ اس پوگروم کا اطلاق پورے جرمنی میں کیا گیا جس میں اُس وقت آسٹریہ اور چیکوسلاویکہ کا علاقہ سوڈیٹین لینڈ بھی…
ہولو کاسٹ دوسری جنگ عظیم کے دوران ساٹھ لاکھ یہودیوں اور لاکھوں دیگر افراد کا نازیوں اور اُن کے حلیفوں کے ہاتھوں قتل تھا۔ اجتماعی قتل جون 1941 میں جرمنی کے سوویت یونین پر حملے کے دوران یہودی شہریوں کو مارنے کے ساتھ شروع ہوا۔ 1941 کے اختتام پر، جرمنی نے یہودیوں کی پولینڈ میں قتل کے مراکز…
جیسے جیسے اتحادی فوجیں نازی جرمنی کے خلاف مسلسل حملوں کے ساتھ یورپ بھر میں پیش قدمی کرتی رہیں، اُن کا سامنا حراستی کیمپوں میں محصور قیدیوں سے ہوتا رہا جنہیں وہ رہا کرتی رہیں۔ بہت سے قیدی جرمنی کے اندرونی علاقوں میں موت کے مارچ سے بچنے میں کامیاب ہو گئے۔ آزادی پانے کے بعد بیشتر یہودی…
پورے جرمن مقبوضہ یورپ میں جرمنوں نے ان لوگوں کو گرفتار کیا جنھوں نے ان کے تسلط کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور جنہیں نسلی یا سیاسی اعتبار سے کم تر سمجھا گيا۔ جرمن تسلط کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کو زیادہ تر جبری مشقت کے کیمپوں یا حراستی کیمپوں میں بھجوا دیا گیا۔ جرمنوں نے تمام تر مقبوضہ…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.