تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
این فرینک کی ڈائری سے ایک اقتباس، 10 اکتوبر، 1942 : "یہ میری تصویر ہے اور میری خواہش ہے کہ میں ہمیشہ ایسی ہی نظر آؤں۔ تب شاید میرے لئے ہالی ووڈ پہنچ جانے کا موقع مل سکے۔ لیکن اب مجھے اندیشہ ہے کہ عام طور پر میں کافی مختلف نظر آتی ہوں۔" ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ۔
این فرینک کے فوٹو ایلبم کا ایک صفحہ جس میں 1935 اور 1942 کے دوران لی گئی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ۔
اینا گٹ مین (بوروس) (بائیں طرف) اور اُن کی بیٹی کارلہ (بائیں طرف سے دوسری) ڈاکٹر محمد ہیلمی (دائیں طرف سے دوسرے) اور اُن کی بیگم ایمی (دائیں طرف) سے 1968 میں ملنے کیلئے برلن آئیں۔ ڈاکٹر ہیلمی نے اُنہیں دوسری عالمی جنگ کے تمام دورانیے میں اپنے گھر میں چھپائے رکھا۔
اینا گٹ مین (بوروس) (درمیان میں بیٹھییں) ، اُن کی بیٹی اور داماد 1980 میں ڈاکٹر ہیلمی (بائیں طرف بیٹھے ہوئے) اور اُن کی بیگم ایمی سے ملنے برلن آئے۔ ڈاکٹر ہیلمی نے گٹ مین کو دوسری عالمی جنگ کے تمام دورانیے میں اپنے گھر پر چھپائے رکھا۔
اینک فرینک پانچ سال کی عمر میں۔ بیڈ ایچن، جرمنی، 11 ستمبر، 1934 ۔
ایوا، ایلفریڈ اور لی این منظر۔ شیرخوار ایلفریڈ چھپتے ہوئے پچ گیا؛ اس کی بہنیں پکڑی گئیں اور اُنہیں آشوٹز میں ہلاک کر دیا گیا۔
ایٹا گٹ مین اور اُن کے جڑواں پچوں رینے اور رینیٹ کی تصویر۔ جب یہ جڑواں پچے بہت چھوٹے تھے تو ان کا خاندان پراگ چلا گیا۔ 1941 کے موسم خزاں کے دوران جرمنوں نے ایٹا کے شوہر ھربرٹ کو گرفتار کرلیا۔ اس کے بعد بچوں اور ان کی والدہ کو تھیریسئین شٹٹ جلاوطن کردیا گیا اور پھر انہيں آشوٹز بھیج دیا…
ایڈورڈ، ایلزبتھ اور ایلگزانڈر ہارنیمین۔ یہ لڑکے نیورمبرگ حراستی کیمپ میں ٹب دق سے متعلق طبی تجربات کا ہدف بنے اور اُنہیں آزادی سے کچھ ہی دیر قبل ہلاک کر دیا گیا۔ ایلزبتھ آشوٹز میں ٹائفس کے باعث ہلاک ہو گئیں۔ نیدرلینڈ، جنگ سے قبل۔
ایڈولف ہٹلر اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں جاتے ہوئے برینڈن برگ گیٹ سے گذر رہا ہے۔ برلن، جرمنی، یکم اگست، 1936۔
ایڈولف ہٹلر کا ایس اے ریلی سے خطاب، ڈورٹ منڈ، جرمنی، 1933
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.