تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
ایڈولف ہٹلر کی صدر بول وون ہنڈنبرگ کے ساتھ ملاقات کے بعد رائخ چانسلری سے روانگی کے وقت لوگوں کا ایک ہجوم ایڈولف ہٹلر کے لئے نعرے لگا رہا ہے۔ برلن ، جرمنی، 19 نومبر 1932۔
ایک امریکی فوجی ھدامر انسٹی ٹیوٹ میں قبرستان دیکھ رہا ہے جہاں نازی رحمانہ قتل کے پروگرام کے شکار افراد کو اجتماعی قبروں میں دفنایا گیا تھا۔ یہ تصویر آزادی کے فورا بعد ایک امریکی فوجی فوٹوگرافر نے اتاری تھی۔ جرمنی، 5 اپریل، 1945۔
ایک امریکی ٹریول ایجنسی نے ایک پُر امن جرمنی کا تصور اُبھارنے والی تصاویر آویزاں کیں جو برلن میں ہونے والے 1936 کے اولمپک کھیلوں کیلئے جرمن ریلوے کے اطلاعاتی دفتر نے بھیجی تھیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، جنگ سے قبل۔
ایک بچے کی ڈائری کا باتصویر صفحہ جو سوس پناہگذینوں کے کیمپ میں لکھا گیا۔ ڈائری کی اس انٹری میں اس بات کی تفصیل بتائی گئی کہ اُنہوں نے سوٹزرلینڈ جانے کیلئے سرحد کیسے عبور کی۔ متن میں لکھا ہے، "ہم جنگلوں کے اندر سے ہوتے ہوئے محفوظ علاقے میں داخل ہوئے: ہمیں انتہائی ممکن حد تک خاموشی…
ایک بچے کی ڈائری کا باتصویر صفحہ جو سوس پناہگذینوں کے کیمپ میں لکھا گیا۔ ڈائری کی اس انٹری میں اس بات کی تفصیل بتائی گئی کہ اُنہوں نے سوٹزرلینڈ جانے کیلئے سرحد کیسے عبور کی۔ متن میں لکھا ہے، "ہم جنگلوں کے اندر سے ہوتے ہوئے محفوظ علاقے میں داخل ہوئے: ہمیں انتہائی ممکن حد تک خاموشی…
ایک جرمن فوجی دستہ تباہ شدہ سوویت ٹینک کے پاس کیچر میں سے گزرنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ نیول، سوویت یونین، موسم خزاں 1943 ۔
ایک جرمن پولیس اہلکار ایک یہودی شخص پر روٹی کا ایک ٹکڑا وارسا گھیٹو میں سمگل کرنے کی کوشش کے حوالے سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔وارسا، پولینڈ، 1942 - 1943 .
'ایک خطرناک جھوٹ: پروٹوکولز آف دی ایلڈرلی آف زائیون' کا آغاز اپریل 2006 میں امریکی ہالوکاسٹ میموریل میوزیم کے گونڈا تعلیمی مرکز میں ہو گیا۔
ایک راہگیر منگل 3 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کے بارے میں نوٹس پڑھنے کیلئے رکتا ہے جس میں امریکیوں کو 1936 کے برلن اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ نیویارک، ریاستہائے متحدہ امریکہ، 1935۔
ایک رومانی (خانہ بدوش) جو سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے نازی طبی تجربات کا شکار بنا۔ ڈاخو حراستی کیمپ، جرمنی، 1944۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.