تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
کیمپ کی آزادی کے فوراً بعد بوخن والڈ حراستی کیمپ کے باقی ماندہ لاغر لوگ۔ جرمنی 11 اپریل سن 1945۔
کیمپ کے پتھر توڑنے کے کارخانے میں پتھروں سے بھری ہوئی گاڑیوں کو قیدی عورتیں کھینچ رہی ہیں۔ پلاسزاؤ کیمپ، پولینڈ، 1944۔
"کیمپین رائمان" نامی ایک یہودی فرانسیسی گروپ کی اجتماعی تصویر۔ یہ تصویر فرانس کی آزادی کے بعد لی گئی۔ پیرس، فرانس 1945
کیوبا اور امریکہ کی طرف سے یہودی پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کے بعد "سینٹ لوئس" جہاز کی نازی جرمنی سے یہودی پناہ گزینوں کو لیکر اینٹورپ بندرگاہ آمد۔ بیلجیم، بیلجیم، 17 جون، 1939۔
گروس روزن کیمپ میں ہتھر توڑنے والی فیکٹری کا منظر جہاں قیدیوں کو جبری مشقت پر معمور کیا گیا۔ گروسن روزن، جرمنی، 1940-1945۔
گرٹروڈا بیبیلنسکا ایک یہودی لڑکے مئیکل اسٹولووٹزکی کے ساتھ جسے اُنہوں نے چھپایا تھا۔ یڈ واشیم نے اُن کو "قوموں کے درمیان راست باز" کے خطاب سے نوازا۔ ولنا، 1943
گرڈ زوئینیکی کرسٹل ناخٹ سے کچھ ہی پہلے ووئرزبرگ یہودی ٹیچرز سیمنری کے باہر مطالعہ کر رہے ہیں۔ یہ سیمنری کرسٹل ناخٹ کے موقع پر بند کر دی گئی تھی۔ ووئرز برگ، جرمنی، 1938 ۔
گورا مینڈل اور اس کے گھر والے البانیا بھاگ گئے اور یوں یوگوسلاویہ میں موت سے بال بال بچ گئے۔ البانیا میں گورا نے کواجا کے ایک اسکول میں داخلہ لیا جس میں مسلمان اور عیسائی طلباء تھے۔ وہ بہلی صف میں انتہائی دائيں جانب بیٹھا ہے۔ جون 1943
یہودی بستی کے مرکزی جیل میں باڑ کی دوسری جانب سے خاندان کے افراد ایک بچے کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ یہاں "گیہس پیرے" ایکشن کے دوران بچوں، بیماروں اور بزرگ لوگوں کو چیلمنو بھیجے جانے تک قید رکھا جاتا تھا۔ لوڈز، پولینڈ، ستمبر 1942۔
گیورگ گرسز طنزنگار فن کار اور مصور تھے۔ اُنہیں اس تصویر میں اپنے برلن میں واقع اسٹوڈیو میں دکھایا گیا ہے۔ 1933 میں نازیوں کے طاقت میں آنے سے کچھ عرصہ قبل وہ جرمنی سے فرار ہو گئے اور وہ ایسے اولین افراد میں سے ایک تھے جن کی شہریت نازیوں نے چھین لی تھی۔ برلن، جرمنی، 1929۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.