فر کے کوٹ میں لپٹی ہوئی تین سالہ ایسٹرا ھارن کی تصویر ، چیلم، پولینڈ، 1940. ایسٹرا جنوری 1937 میں پیدا ہوئی۔ جرمنی کے پولینڈ پر حملے کے کچھ ہی عرصے بعد اس کے والد کو ماردیا گیا۔ ایسٹرا اور اس کی والدہ پرلا ھارن کو زبردستی چیلم کے گھیٹو یعنی یہودی بستی میں بھیج دیا گیا۔ 1942 کے اختتام پرجب یہودی بستی کو بند کر دیا گیا تو پرلا اور ایسٹرا یہودی بستی سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئیں۔ وہ آس پاس کے گاؤں میں چھپی رہیں۔ 1943 کے آخرمیں پرلا نے پلاؤنائس میں رہنے والے ایک خاندان کو ایسٹرا کی دیکھ بھال کرنے کی درخواست کی۔ پرلا نے ایک قریبی جنگل میں یہودیوں کے ایک گروپ کے ساتھ چھپنے کی کوشش کی لیکن ان کو جرمنوں نے ڈھونڈ نکالا اور پھر مار ڈالا۔ 1944 کے موسم بہار میں اس خاندان نے ایسٹرا کے لئے ایک نئے گھر کی تلاش شروع کر دی (ایسٹرا کو اب میریسیا کا نام دے دیا گیا تھا)۔ اسے وارسا لے جایا گیا اور پھر کراکاؤ کے ایک یتیم خانے میں منتقل کردیا گیا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.