سام دشمنی کے دستی اشتہاروں، پوسٹروں، اور اسٹیکروں کے نمونے۔ جرمنی، 1919۔
آئٹم دیکھیںسام دشمنی سے متعلق میوزیم میں نمائش کیلئے پوسٹر "Der ewige Jude" (گمراہ یہودی) جس میں یہودیوں کو مارکسی، سود خوراور لوگوں کو غلام بنانے والوں کی حیثیت سے پیش کیا گیا۔ میونخ، جرمنی، 8 نومبر، 1937۔
آئٹم دیکھیںآسٹریا پر جرمنی کے قبضے کے فوری بعد، ایک یہودی کے ذاتی کاروبار کے باہر نازی حملہ آور فوجی نگرانی کررہے ہیں۔ کھڑکی پر پینٹ سے لکھی تحریر میں کہا گیا ہے "تم یہودی خنزیر، تمہارے ہاتھ سٹر جائیں!" ویانا، آسٹریہ، مارچ 1938۔
آئٹم دیکھیںایک عورت اپنا چہرہ چھپائے ایک پارک کے بنچ پر بیٹھی ہے جس پر لکھا ہوا ہے "صرف یہودیوں کیلئے"، آسٹریہ، سی۔ اے۔ مارچ 1938۔
آئٹم دیکھیںویانا کے راہگیر ایک ریستوران کی کھڑکی پر لگے ایک بڑے نازی سائن کو دیکھ رہے ہیں جس میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ کاروبار نازی پارٹی کی ایک تنظیم چلا رہی ہے اور یہ کہ یہاں یہودیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ ویانا، آسٹریا، مارچ- اپریل 1938۔
آئٹم دیکھیںیہودی قبرستان کی دیوار پر سام دشمنی پر مبنی یہ تحریریں پینٹ ہیں "یہودیوں کی موت ہی سارلینڈ کی پریشانیوں کو ختم کرے گی۔" برلن، جرمنی، نومبر 1938۔
آئٹم دیکھیںایک یہودی کیفے کی دیواروں پر پینٹ کی ہوئی سام دشمنی کی عبارتیں۔ ویانا، آسٹریا، نومبر 1938۔
آئٹم دیکھیںسام دشمنی سے متعلق بچوں کی ایک کتاب دئر گفٹ پلز (زہریلی کھمبی) کا سرورق۔ یہ کتاب جرمنی میں دئر اسٹوئرمر ورلیگ نے شائع کی۔
آئٹم دیکھیںبین الاقوامی یہودی سازش کیلئے انتباہ کرتا ہوا ایک پروپیگنڈا کارٹون۔ جرمنی، تاریخ غیر نامعلوم۔
آئٹم دیکھیںمیونخ میں ایک فون بوتھ پر سائن جس میں یہودیوں کو پبلک فون استعمال کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ میونخ، جرمنی، 1942۔
آئٹم دیکھیںبویریا کی ایک سٹرک پر نصب یہود مخالف سائن کی عبارت میں لکھا ہے "یہودیوں کی یہاں کوئی ضرورت نہیں ہے۔" جرمنی، 1937۔
آئٹم دیکھیںڈریسڈن علاقے میں نازی پارٹی کے صدر دفتر کے داخلی دروازے پر ایک اشتہاری بکس میں آویزاں دئر شٹوئرمر اخبار کو پڑھتے ہوئے جرمن بچے۔ اشتہاری بکس کے نچلے حصے پر جزوی طور پر مٹا ہوا جرمن نعرہ یہ تھا، "یہودی ہماری قسمت کی خرابی ہیں"۔ جرمنی، 1937۔
آئٹم دیکھیںبرلن میں ایک راہ گیر رُک کر ایک ڈسپلے بکس پر لگے سام دشمن اخبار "دیئر شٹوئرمر" (حملہ آور) کا ایک شمارہ پڑھ رہا ہے۔ "دیئر شٹوئرمر" کو جرمنی بھر کے بس اڈوں، مصروف سڑکوں، پارکوں اور فیکٹری کینٹینوں جیسی جگہوں پر نمایاں طور پر لگایا جاتا تھا۔ برلن، جرمنی، غالباً 1930 کی دہائی میں۔
آئٹم دیکھیںیہود مخالف بائیکاٹ کے دوران، ایس ایس اہلکار ایک بینر اُٹھائے ہوئے ہیں جس پر لکھا ہے "جرمنو! اپنا دفاع کرو! یہودیوں سے مت خریدو!" برلن، جرمنی، مارچ یا اپریل 1933 ۔
آئٹم دیکھیںجرمنی میں ایس اے کا اہلکار لوگوں کو ہدایت دے رہا ہے کہ یہود مخالف بائیکاٹ کے اشتہار ایک تجارتی سٹرک پر کہاں لگائے جائیں۔ ایک جرمن شہری بازو پر نازی پٹی پہنے ہوئے یہودی بائیکاٹ کے اشتہارات کا بنڈل تھامے ہوئے ہے جبکہ ایس اے کے اہلکار ان اشتہارات کو یہودیوں کی دوکانوں پر چسپاں کررہے ہیں۔ اکثر اشتہارات پر لکھا ہوا ہے، "جرمنو! یہودی ظلم کے پروبیگنڈے کے خلاف اپنے آپ کا دفاع کرو/ صرف جرمن دوکانوں سے خریداری کرو۔" جرمنی یکم اپریل 1933۔
آئٹم دیکھیںشمالی بویریا میں ایک قصبے کے باہر یہ سائن خبردار کر رہا ہے "ھرسبرک کا شہر۔ یہ ھرسبرک کا پیارا شہر، کرہ ارض پر یہ شاندار جگہ صرف جرمنوں کیلئے بنائی گئی تھی، یہودیوں کیلئے نہیں۔ لہذا یہودیوں کو یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے۔" ھرسبرک، جرمنی، 4 مئی 1935 ۔
آئٹم دیکھیںایک موٹر سائیکل سوار ایک اشتہار پڑھ رہا ہے جس پر لکھا ہے "یہودیوں کی یہاں کوئی ضرورت نہیں"۔ جرمنی، سی اے۔ 1935.
آئٹم دیکھیںبچوں کی سام دشمنی سے متعلق ایک ابتدائی کتاب سے ایک تصویر ۔ سائن میں لکھا ہے "یہاں یہودیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے"۔ جرمنی، 1936۔
آئٹم دیکھیںبچوں کی ایک کتاب سے تصویر۔ شہ سرخیاں ہیں "یہودی ہماری بدقسمتی ہیں" اور "یہودی کیسے دھوکہ دیتا ہے۔" جرمنی، سن 1936۔
آئٹم دیکھیںزہریلے مشروم کا صفحہ۔ اس تصویر میں جولیس اسٹرائخر کے دیئر شٹرمر – ورلیگ کے ذریعہ شائع کردہ بچوں کیلئے متعدد یہود مخالف کتابوں سے ایک صفحہ دکھایا گیا ہے۔ اس کی عبارت ہے، "یہودیوں کی ناک اپنے سرے پر مڑی ہوتی ہے۔ یہ 6 نمبر کی طرح لگتا ہے۔"
آئٹم دیکھیںسام دشمنی کے سرورق کے ساتھ بچوں کی ایک جرمن کتاب بعنوان "سرسبز چراہگاہوں میں کسی لومڑی پر بھروسہ نہ کیجئیے اور نہ ہی کسی یہودی کے حلف اُٹھانے پر"۔ جرمنی، 1936۔
آئٹم دیکھیںبچوں کی ایک سام دشمنی سے متعلق کتاب دئر گفٹ پلز (زہریلی کھمبی) سے ایک تصویر۔ یہ کتاب 1935 میں نیورمبرگ جرمنی میں شائع ہوئی۔ تصویر کا عنوان ہے "یہودی ناک ٹیڑھی ہے، یہ 6 کے ہندسے کی طرح نظر آتی ہے"۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.