بوخن والڈ حراستی کیمپ کا ایک منظر آزادی کے بعد۔ بوخن والڈ، جرمنی، 11 اپریل، 1945 کے بعد۔
آئٹم دیکھیں
یہاں دکھائی گئی قیمتی اشیاء بوخن والڈ حراستی کیمپ کے جرمن محافظوں نے قیدیوں سے چھین لی تھیں اور بعد میں کیمپ کی آزادی کے بعد یہ امریکی فوجوں کو ملی تھیں۔ بوخن والڈ، جرمنی، اپریل 1945 کے بعد۔
آئٹم دیکھیں
بوخن والڈ حراستی کیمپ کے قریب امریکی فوجیوں کو ملنے والی شادی کی انگوٹھیاں۔ جرمنی، مئی 1945 ۔
آئٹم دیکھیں
آزادی کے فوری بعد بوخن والڈ کے بچوں کے "بلاک نمبر 66" سے زندہ بچ جانے والے لوگ۔ یہ بچوں کیلئے مخصوص بیرکیں تھیں۔ جرمنی، 11 اپریل 1945۔
آئٹم دیکھیں
امریکی فوجی، جن میں ہیڈ کوارٹرز سے افریقی نژاد امریکی فوجی اور 183 ویں ایجینئر لڑاکا بٹالین کی سروس کمپنی، آٹھویں کور اور تھرڈ آرمی، بوخن والڈ حراستی کیمپ کے معائنہ سے متعلق دورے کے دوران لاشوں کی بھٹی کے عقب میں لاشوں کے ڈھیر کو دیکھ رہے ہیں۔ تصویر میں شامل افراد میں لیون باس (بائیں جانب سے تیسر فوجی) بھی ہیں۔ بوخن والڈ، جرمنی، 17 اپریل، 1945 ۔
آئٹم دیکھیں
قصبے نمیرنگ کے شہری امریکی فوجی حکام کے احکام پر بوخن والڈ حراستی کیمپ سے موت کے مارچ پر بھیجے جانے والے افراد کی قبریں کھود رہے ہیں۔ جرمنی، مئی 1945 ۔
آئٹم دیکھیں
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں آزادی کے بعد لاشوں کا ڈھیر۔ بوخن والڈ، جرمنی، مئی 1945 ۔
آئٹم دیکھیں
امریکی فوجیوں کو بوخن والڈ حراستی کیمپ میں ملنے والے راکھ اور ہڈیوں کے متعدد ڈھیروں میں سے ایک ڈھیر۔ جرمنی، 14 اپریل، 1945 ۔
آئٹم دیکھیں
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں زندہ بچ جانے والے قیدی امریکی فوجیوں سے بھری ہوئی گاڑیوں کے گرد اکٹھے ہو رہے ہیں۔ جرمنی، مئی 1945 ؕ
آئٹم دیکھیں
امریکی فوجی اور آزاد کرائے جانے والے قیدی بوخن والڈ حراستی کیمپ کے صدر دروازے پر۔ جرمنی، مئی 1945 ۔
آئٹم دیکھیں
پتھر توڑنے کی مشین پر کام سے لوٹتے ہوئے جبری مزدور پتھر اُٹھا کر چھ میل سے زیادہ فاصلے پر بوخن والڈ حراستی کیمپ لاتے تھے۔ جرمنی، تاریخ نامعلوم۔
آئٹم دیکھیں
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں بیرکوں کا ایک منظر۔ یہ تصویر کیمپ کی آزادی کے بعد لی گئی۔ بوخن والڈ، جرمنی، 11 اپریل، 1945 ۔
آئٹم دیکھیں
بوخن والڈ حراستی کیمپ کے نگرانی کے ٹاور اور خاردار تاروں کی باڑ کا منظر۔ جرمنی، جنگ کے زمانے میں۔
آئٹم دیکھیں
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں نئے قیدیوں کی حاضری۔ ان میں سے زیادہ تر یہودی تھے جنہیں کرسٹل ناخٹ ("ٹوٹے شیشوں کی رات") کے دوران گرفتار کیا گیا۔ بوخن والڈ، جرمنی، 1938 ۔
آئٹم دیکھیں
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں پہنچنے والے نئے قیدی۔ بوخن والڈ، جرمنی، 1938-1940۔
آئٹم دیکھیں
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں رول کال کے دوران ایس ایس کے ارکان اور پولیس اہلکار ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں۔ بوخن والڈ، جرمنی، 1938 ۔ 1940 ۔
آئٹم دیکھیں
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں رول کال کے دوران قیدی۔ اُن کی وردی پر تکونے بیج اور شناختی نمبر موجود ہیں۔ بوخن والڈ، جرمنی، 1938 ۔ 1941 .
آئٹم دیکھیں
ایس ایس کے افسر بوخن والڈ حراستی کیمپ کے جنگلاتی علاقے میں قیدیوں کو پھانسی دینے کیلئے پھانسی گھاٹ کی تعمیر کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بوخن والڈ، جرمنی، 1939 - 1940 ۔
آئٹم دیکھیں
بوخن والڈ حراستی کیمپ کے قریب جنگل میں قیدیوں کو پھانسی دی جا رہی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ یہودی تھے۔ جرمنی، 1942 یا 1943 ۔
آئٹم دیکھیں
بوخن والڈ میں لاشوں کی بھٹی کے عقب میں لاشوں کا ڈھیر۔ جرمنی، مئی 1945 ۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.