جرمنی پروٹسٹنٹ عالم دین ڈائٹریخ بون ھوفر جنہیں فلوسن برگ حراستی کیمپ میں 9 اپریل 1945 کو پھانسی دے دی گئی۔ جرمنی، تاریخ غیر یقینی۔
آئٹم دیکھیںڈاکٹر جوزف جیکسی (دائیں طرف) اور اُن کے ایک ساتھی۔ ڈاکٹر جیکسی بریٹسلاوا میں لوتھری عقیدے کے پابند ایک یورالوجسٹ تھے جنہوں نے کم سے کم 25 یہودیوں کو جلاوطن ہونے سے بچایا۔ بعد میں اُنہیں "اقوام کے درمیان ایک راست باز" کے خطاب سے نوازا گیا۔ بریٹسلاوا، چیکوسلواکیہ، جنگ سے قبل۔
آئٹم دیکھیںفادر برونو اُن یہودی بچوں کے ساتھ جنہیں اُنہوں نے جرمنوں سے چھپا رکھا تھا۔ ید واشیم نے فادر برونو کو "اقوام کے درمیان راست باز" کے خطاب سے نوازا۔ بیلجیم، جنگ کے زمانے میں۔
آئٹم دیکھیںولھیم کسیراؤ، ایک جرمن یہوواز وھٹنس جسے نازیوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ جرمنی، سی۔ اے 1940.
آئٹم دیکھیںسلاوک حامی یونٹ (پیٹوفائے) کے ارکان مشن سے پہلے۔ ان کا کمانڈر ایک یہودیوں کا حامی لیڈر کیرل ایڈلر تھا۔ اِس یونٹ نے جرمنوں کے خلاف سلاوک کی قومی مزاحمتی تحریک میں حصہ لیا تھا۔ چیکوسلواکیہ، 1943 یا 1944۔
آئٹم دیکھیںایس۔ ایس جنرل رائن ہارڈ ہیڈرخ کے قاتل چیک حمایتی بورومیو چرچ (جو اب سینٹ سائرل اور میتھوڈئس چرچ کہلاتا ہے) کے سامنے مرے پڑے ہیں۔ پراگ، چیکوسلواکیہ، جون 1942۔
آئٹم دیکھیںایک چیک مزاحمتی جنگجو اور چھاتہ بردار فوجی جوزف گیبنک جو بہیمیا اور موراویا کے نازی گورنر رائن ہارڈ ہیڈرچ کے قتل میں شریک تھا۔ پراگ، چیکوسلاواکیہ، غالباً مئی 1942۔
آئٹم دیکھیںنازیوں نے پولش حامیوں کو پھانسی دے دی۔ روونو، پولینڈ، 1942۔
آئٹم دیکھیںسویت یونین کے حامی لوگ جو پولش پیپلز آرمی (اے ایل) کا حصہ تھے، جرمن مقبوضہ پولینڈ میں جنرل "رولا" زیمئرسکی (کھڑے ہوئے، بائیں طرف سے تیسرے) کے دورے کے دوران۔ پارکزیو جنگل (لوبلن کے قریب)، پولینڈ 1943
آئٹم دیکھیںہیئرونم سبالا (جنہیں "فلورا" کے نام سے جانا جاتا تھا)، "گرے کالمز" (پولش مزاحمتی تحریک کے زیرزمین اسکاؤٹوں کا خفیہ نام) کے ایک رکن۔ وارسا، پولینڈ، 1939۔
آئٹم دیکھیںیوگوسلاویہ کے حامی قائدین جوزپ بروز ٹیٹو (بائیں) اور موسا پیجاڈے (دائیں)۔ پیجاڈے کمیونسٹ مزاحمت کی تحریک کے یہودی حامی تھے۔ یوگوسلاویہ، 1941 اور 1944 کے درمیان۔
آئٹم دیکھیںایک سوویت فوجی انسٹرکٹر حامی مزاحمت کاروں کو دستی بم چلانے کی تربیت دے رہا ہے۔ سوویت یونین، جنگ کے دوران۔
آئٹم دیکھیںپلوئٹزینسی قید خانے میں پھانسی دینے کی جگہ۔ پلوئٹزینسی میں نازیوں نے سینکڑوں ہٹلر مخالف جرمنوں کو پھانسی دی جس میں 20 جولائی 1944 کے ہٹلر کو قتل کرنے کے منصوبے میں شریک افراد بھی شامل تھے۔ برلن ، جرمنی، جنگ کے بعد۔
آئٹم دیکھیںکارل گوئرڈلر، لیپ زگ کے سابق میئر اور 1944 میں ہٹلر کو قتل کرنے کی سازش کےایک لیڈر، برلن میں عوامی عدالت میں مقدمے کے دوران۔ اُنہیں سزا سنا دی گئی اور 2 فروری 1945 کو اُنہیں پلاٹ زین سی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ برلن، جرمنی، 1944۔
آئٹم دیکھیںجرمنی کے ساتھ التواء جنگ کے معاہدے کے بعد لندن میں فرانسیسی لیڈر چارلس ڈی گال ۔ ڈی گال نے التواء جنگ کے معاہدے کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور آزاد فرانس کیلئے مزاحمتی تحریک کی قیادت کی۔ لندن، برطانیہ، 25 جون1940۔
آئٹم دیکھیںایک نمایاں پروٹسٹنٹ پادری مارٹن نئیمولر جنہوں نے نازی حکومت کی مخالفت کی تھی۔ اُنہوں نے نازی اقتدار کے آخری سات برس حراستی کیمپوں میں گزارے تھے۔ جرمنی، 1937۔
آئٹم دیکھیںکوونو یہودی بستی سے اسمگل کئے جانے سے کچھ دیر پہلے دو نوجوان کزن۔ ایک لیتھوانین خاندان نے اِن بچوں کو چھپا لیا اور یہ دونوں لڑکیاں جنگ کے دوران میں مرنے سے بچ گئیں۔ لیتھوانیا، اگست 1943۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.