سوڈی تینلینڈ پر جرمنی کے قبضے کے بعد سوڈی ٹینلینڈ سے پناہ گزیں پراگ پہنچ رہے ہیں۔ پراگ، چیکوسلواکیہ، اکتوبر 1938۔
آئٹم دیکھیںبرطانوی فوجی (یہودی جھنڈے میں لپٹی ہوئی) ایک پناہ گزین کی لاش کو ہٹا رہے ہیں جو پناہ گزینوں کے "تھیوڈور ہرزل" نامی جہاز میں اُس وقت مار دیا گیا جب یہ جہاز برطانوی بحریہ کے ناکہ بندی کے علاقے سے زبردستی گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ہیفہ بندرگاہ، فلسطین، 14 اپریل 1947۔
آئٹم دیکھیںیہودی پناہ گزیں ایک بھری ہوئی باکس کار میں امریکی مقبوضہ علاقے میں واقع ایک بے گھر افراد کے کیمپ کی طرف جاتے ہوئے۔ یہ یہودی پناہ گزیں بریہا (بعد از جنگ مشرقی یورپ سے بڑی تعداد میں یہودیوں کے انخلاء) کا حصہ تھے۔ جرمنی، 1945 یا 1946۔
آئٹم دیکھیںفادر برونو اُن یہودی بچوں کے ساتھ جنہیں اُنہوں نے جرمنوں سے چھپا رکھا تھا۔ ید واشیم نے فادر برونو کو "اقوام کے درمیان راست باز" کے خطاب سے نوازا۔ بیلجیم، جنگ کے زمانے میں۔
آئٹم دیکھیںکوونو یہودی بستی سے اسمگل کئے جانے سے کچھ دیر پہلے دو نوجوان کزن۔ ایک لیتھوانین خاندان نے اِن بچوں کو چھپا لیا اور یہ دونوں لڑکیاں جنگ کے دوران میں مرنے سے بچ گئیں۔ لیتھوانیا، اگست 1943۔
آئٹم دیکھیںایسفالٹ میں میسن ڈیس پوپلس ڈے لا نیشن یتیم خانے میں یہودی پناہ گزین بچے۔ یہ بچے چلڈرنز ایڈ سوسائٹی (اوورے ڈی سیچورز اوکس اینفانٹس؛ او۔ایس۔ای) اور امریکن فرینڈز سروس کمیٹی کی کوششوں سے یتیم خانے پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ایسپیٹ، فرانس، سی۔ اے۔ 1942.
آئٹم دیکھیںیہودی پناہ گزیں امریکہ روانہ ہونے کیلئے ایس ایس موزن ھو جہاز پر سوار ہو رہے ہیں۔ اِن پناہ گزینوں میں یہودی بچوں کا ایک گروپ بھی شامل تھا جسے کچھ ہی دیر قبل فرانس کے حراستی کیمپوں سے آزاد کرایا گیا تھا۔ لزبن، پرتگال، سی اے۔ 10 جون 1941۔
آئٹم دیکھیںجرمن یہودی پناہ گزیں شنگھائی کی بندرگاہ پر اتر رہے ہیں۔ یہ ان چند جگہوں میں سے ایک تھی جہاں ویزا مطلوب نہیں تھا۔ شنگھائی، چین، 1940
آئٹم دیکھیں"سینٹ لوئس" پر سوار مسافر۔ نازی جرمنی کے اِن پناہ گزینوں کو مجبوراً یورپ لوٹنا پڑا جب کیوبا اور امریکہ دونوں نے اُنہیں ریفیوجی کا درجہ دینے انکار کر دیا۔ مئی یا جون 1939۔
آئٹم دیکھیںآسٹرین یہودی پناہ گزیں بچے، بچوں کی ٹرانسپورٹ (کنڈرٹرانسپورٹ) میں سے ایک کے رکن، لندن کے ایک ٹرین اسٹیشن پر پہنچے۔ برطانیہ، 2 فروری 1939۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.