امریکی فوج کا عملہ جرمن دستاویزات کو ترتیب دے رہا ہے۔ یہ دستاویزات جنگی جرائم کے تحقیق کاروں نے ثبوت کے طور پر بین الاقوامی فوجی عدالت میں پیش کرنے کیلئے اکٹھی کی تھیں۔
آئٹم دیکھیںجنگی جرائم کے چیف کونسل امریکی بریگیڈیر جنرل ٹیل فورڈ ٹیلر استغاثہ کا ابتدائی بیان پڑھتے ہوئے وزارتوں کے مقدمے کا آغاز کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے ہٹلر کے وزراء پر "انسانیت کے خلاف جرائم" کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا۔ نیورمبرگ، جرمنی، 6 جنوری 1948۔
آئٹم دیکھیںمدعا علیہ اوٹو اوہلین ڈورف آئن سیٹس گروپن کے مقدمے میں اپنے حوالے سے گواہی دے رہے ہیں۔ 9 اکتوبر 1947۔
آئٹم دیکھیںمدعا علیہان انصاف کے مقدمے کے دوران کٹہرے میں۔
آئٹم دیکھیںروشا مقدمے میں پندرہ سالہ ڈولیزلووا استغاثہ کے گواہ کی حیثیت سے حلف اُٹھا رہی ہیں۔ ڈولیزلووا اُن بچوں میں شامل تھیں جنہیں جرمن فوجیوں نے چیکوسلواکیا کے قصبے لیڈی سی کو تباہ کرنے کے بعد اغوا کرلیا تھا۔ نیورمبرگ، 30اکتوبر1947۔
آئٹم دیکھیںڈاکٹروں کے مقدمے کے دوران کاؤنسل کے چیف بریگیڈیر جنرل ٹیلفورڈ ٹیلر۔ نیورمبرگ، جرمنی، 9 دسمبر، 1946- 20 اگست 1947۔
آئٹم دیکھیںمدعا علیہ کارل برانڈٹ ڈاکٹر کے مقدمہ کے دوران شہادت دے رہے ہیں۔ نیورم برگ، جرمنی، 9 دسمبر 1946- 20 اگست 1947۔
آئٹم دیکھیںڈاکٹروں کے مقدمے کے دوران ڈیفنس کونسل کے ممبران اور مدعا علیہان کا کٹہرا۔ نیورمبرگ، جرمنی، 9 دسمبر، 1946-20اگست 1947۔
آئٹم دیکھیںلوگ "نرنبرگر" اخبار کے ایک خاص ایڈیشن کو پڑھنے کیلئے سڑک پر جمع ہیں۔ اِس اخبار میں بین الاقوامی فوجی عدالت کی طرف سے سزائیں سنانے کی خبر دی گئی ہے۔ یکم اکتوبر 1946۔
آئٹم دیکھیںپیلس آف جسٹس میں بین الاقوامی فوجی عدالت میں اعلٰی سطحی نازی لیڈروں کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے کی سماعت۔ نیورمبرگ، جرمنی، 2 دسمبر 1945۔
آئٹم دیکھیںنیورمبرگ مقدموں کی سرکاری زبانیں انگریزی، فرانسیسی ، روسی اور جرمن تھیں۔ ترجمہ کرنے والے مقدمے کی کارروائی کا بیک وقت ترجمہ فراہم کرتے تھے۔ یہاں وہ مقدمے کے دوران شرکاء کیلئے سوئچ بورڈ کے ذریعے ترجمہ فراہم کر رہے ہیں۔ نیورمبرگ، جرمنی، نومبر 1945۔
آئٹم دیکھیںملزم اور اُن کے وکلائے صفائی بین الاقوامی فوجی عدالت کے کمرے میں۔
آئٹم دیکھیںامریکہ قانونی مشیر اعلٰی جسٹس رابرٹ جیکسن بین الاقوامی فوجی عدالت میں استغاثہ کی طرف سے ابتدائی بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ نیورمبرگ، جرمنی،21 نومبر، سن 1945۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.