ڈاخاؤ جنگی جرائم کے مقدمات کے دوران استغاثہ کا ایک گواہ ملزم اور سابق کاپو ایمل ارون ماہل کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ ماہل نے سوٹ کی جیکٹ کے نیچے قیدیوں والی وردی پہن رکھی ہے۔ جرمنی، 1945۔
ماہل کو 1940 میں ایک قیدی کے طور پر ڈاخاؤ حراستی کیمپ بھیجا گیا تھا۔ وہاں رہتے ہوئے وہ ایک “کاپو” بن گیا۔ کاپو ایسے قیدی ہوتے تھے جنہیں حراستی کیمپوں میں دوسرے قیدیوں کی نگرانی کے لیے منتخب کیا جاتا تھا، خصوصاً جب وہ جبری مشقت پر مامور ہوتے تھے۔ ماہل کیمپ کی میت سوزی کی بھٹی میں کام کرتا تھا اور پھانسیوں اور قتل کی کارروائیوں میں بھی شریک رہا۔
ڈاخاؤ میں اپنے اعمال کے باعث اسے جنگی جرائم کا مجرم قرار دیا گیا اور سزائے موت سنائی گئی۔ بعد ازاں اس کی سزا کم کر کے 15 سال قید کر دی گئی۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.