30جنوری، 1933ء: صدر ہینڈنبرگ ایڈولف ہٹلر کو جرمنی کا چانسلر مقرر کرتے ہیں

20مارچ 1933ء: ایس ایس میونخ کے باہر ڈاخاؤ حراستی کیمپ کھولتے ہیں

یکم اپریل 1933ء: جرمنی میں یہودیوں کی دکانوں اور کاروباری اداروں کا بائیکاٹ

7 اپریل، 1933ء: قانون برائے پیشہ ورانہ سول سروس کی تنظیم نو

14 جولائی، 1933ء: موروثی بیماریوں کی حامل اولاد کی روک تھام کا قانون

15 ستمبر، 1935ء: نیورمبرگ کے نسلی قوانین

16 مارچ، 1935: جرمنی جبری فوجی بھرتی متعارف کراتا ہے

7 مارچ، 1936: جرمنی فوجی رائنلینڈ میں بغیر کسی مزاحمت کے داخل ہوتی ہوتے ہیں

یکم اگست، 1936: برلن میں موسم گرما کی اولمپکس کی شروعات

11-13 مارچ، 1938: جرمنی، آسٹریا کو این شلس(یونین) میں ضم کرتا ہے

9/10 نومبر 1938ء: کرسٹل ناخٹ (جرمنی میں ملک بھر میں منظم قتل عام)

13 مئی، 1939ء: سینٹ لوئیس ہیمبرگ سے بحری سفر کرتا ہے، جرمنی

29 ستمبر، 1938ء: میونخ معاہدہ

23 اگست، 1939ء: نازی سوویت غیر جارحیت کا معاہدے

یکم ستمبر، 1939ء: جرمنی پولینڈ پر حملہ کرتا جس کے باعث دوسری جنگ عظیم شروع ہوتی ہے

17 ستمبر، 1939ء: سوویت یونین مشرق کی جانب سے پولینڈ پر قبضہ کرتا ہے

8 اکتوبر، 1939ء: جرمن، پولینڈ کے علاقے پیوٹرکوف ٹرئیبونلسکی میں یہودی بستی قائم کرتے ہیں

9 اپریل، 1940ء: جرمنی، ڈنمارک اور ناروے پر حملہ کرتا ہے

10 مئی، 1940ء۔ جرمنی، مغربی یورپ (فرانس اور جنوبی ممالک) پر حملہ کرتا ہے

10 جولائی، 1940ء: برطانیہ کی لڑائی شروع

6 اپریل، 1941ء: جرمنی یوگوسلاویہ اور یونان پر حملہ کرتا ہے

22 جون،1941ء: جرمنی سوویت یونین پر حملہ کرتا ہے،

6 جولائی، 1941ء: آئین سیٹسگروپن (موبائل قتل ریزی اکائیوں) نے سیونتھ فورٹ جو کہ کوونو کے گرد 19 صدی کے قلعہ بندیوں میں سے ایک تھا، میں تقریبا 3،000 یہودیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا

3 اگست، 1942ء: یشپ کلیمنز اگست گراف وان نے ایک عوامی خطاب میں "رحیمانہ" قتل کے پروگرام کو مجرم قرار دیا

28-29 ستمبر 1941ء: آئین سیٹسگروپن نے کیئو کے باہر، بابی یار میں تقریبا 34،000 کو یہودیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا

7 نومبر، 1941ء: موبائل قتل ریزی اکائیوں نے مینسک بستی سے تقریبا 13،000 یہودیوں کو جمع کر کے ٹوکنکا کے قریب لے جا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

30 نومبر، 1941ء: موبائل قتل ریزی اکائیوں نے ریگا بستی سے 10،000 یہودیوں کو رمبولا جنگل میں گولی مار کر قتل کر دیا

6 دسمبر، 1941ء: موسم سرما میں سوویت کے جوابی حملے

7 دسمبر، 1941ء: جاپان نے پرل ہاربر پر بمباری کی اور امریکہ نے اگلے روز جنگ کا اعلان کر دیا

8 دسمبر، 1941ء: مقبوضہ پولینڈ میں قتل کی پہلی کاروائی چیلمنو میں شروع ہوئی

11 دسمبر، 1941ء: نازی جرمنی کا امریکہ کے خلاف اعلان جنگ

16 جنوری، 1942ء: جرمنوں نے لوڈز سے تقریبا 65،000 یہودیوں کو چیلمنو کے قتل کے مرکز کی طرف بڑے پیمانے پر جلا وطنی شروع کی

20 جنوری، 1942ء: وانسی کانفرس برلن کے قریب منعقد کی گئی، جرمنی

27 مارچ، 1942ء: جرمنوں نے، پیرس کے باہر ڈرینسی سے 65،000 سے زیادہ یہودیوں کو مشرق (بنیادی طور پر آشوٹز) کی طرف جلاوطنی شروع کی۔

28 جون، 1942ء: جرمنی نے اسٹالن گراڈ کے شہر پر جارحانہ حملے کا آغاز کیا

15 جولائی، 1942ء: جرمنوں نے، مقبوضہ نیدرلینڈ سے 100،000 سے زیادہ یہودیوں کو مشرق (بنیادی طور پر آشوٹز) کی طرف ملک بدری شروع کی

22 جولائی، 1942ء: جرمنوں نے وارسا بستی سے ٹریبلنکا کے قتل کے مرکز کی طرف 300،000 سے زیادہ یہودیوں کو بڑے پیمانے پر جلا وطن کرنا شروع کر دیا

12 ستمبر، 1942ء: جرمنوں نے وارسا سے ٹریبلنکا کی طرف تقریبا 265،000 یہودیوں کی بڑے پیمانے پر جلاوطنی مکمل کر لی

23 نومبر، 1942ء: سوویت فوجوں نے اسٹالن گراڈ پر جوابی حملہ کیا، جہاں جرمنی کی چھٹی فوج کو گھیر لیا گیا

19 اپریل، 1943ء: وارسا بستی کی بغاوت کا آغاز

5 جولائی، 1943ء: کورسک کی جنگ

یکم اکتوبر، 1943ء: ڈنمارک میں یہودیوں کی خلاصی

6 نومبر، 1943ء: سوویت فوجیں کیو کو آزاد کراتی ہیں

19 مارچ، 1944ء: جرمنوں کا ہنگری پر قبضہ

15 مئی، 1944ء: جرمنوں نے ہنگری سے تقریبا 440،000 یہودیوں کی ملک بدری شروع کی

6 جون، 1944ء: ڈی ڈے (یوم حملہ): اتحادی فوجوں کا نارمنڈی پر حملہ، فرانس

22 جون، 1944ء: سوویت یونین کا مشرقی بیلاروس پر جارحانہ حملے کا آغاز

25 جولائی، 1944ء: اینگلو امریکی فوجوں کا نارمنڈی سے نکلنا

یکم اگست، 1944ء: وارسا پولینڈ کی بغاوت کا آغاز

15 اگست، 1944ء: اتحادی فوجوں کا جنوبی فرانس میں اترنا

25 اگست، 1944ء: پیرس کی آزادی

16 دسمبر، 1944ء: بلج کی جنگ

12 جنوری، 1945ء: موسم سرما میں سوویت یونین کا جارحانہ حملہ

18 جنوری، 1945ء: جنوبی پولینڈ میں آشوٹز کیمپ کے نظام سے تقریبا 60،000 قیدیوں کا موت مارچ

25 جنوری، 1945ء: شمالی پولینڈ میں شٹٹہاف کیمپ سے تقریبا 50،000 قیدیوں کا موت مارچ

27 جنوری، 1945ء: سوویت فوجیوں نے آشوٹز کیمپ کمپلیکس کو آزاد کرایا

7 مارچ، 1945ء: امریکی فوجیوں نے ریمیجن میں رائن دریا پار کیا

16 اپریل، 1945ء: سوویت یونین نے اپنے جارحانہ حملوں کا آغاز کیا، برلن کو گھیرے میں لے لیا

29اپریل، 1945ء: امریکی فوجیوں نے (ڈاخاؤ) حراستی کیمپ کو آزاد کرایا

30 اپریل، 1945ء: ایڈولف ہٹلر نے خود کشی کی

7 مئی، 1945ء جرمنی مغربی اتحادی افواج سے شکست قبول کرتا ہے

9 مئی، 1945ء: جرمنی سوویت یونین سے شکست قبول کرتا ہے۔