اقوام متحدہ کا ریلیف اور آبادکاری انتظام کا ادارہ (یو این آر آر اے) نومبر 1943 میں حلیف فوجوں کی جارحیت سے بھاگنے والے پناہ گزینوں کوامداد فراہم کرنے کی غرض سے تشکیل دیا گیا تھا۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد جنک اور اُس کے اثرات کے باعث بے دخل ہونے والے لاکھوں پناہ گذینوں کی مدد کیلئے یو این آر آر اے وجود میں آیا۔ جنگ کے بعد رونما ہونے والے اثرات کے باعث دنیا بھر میں خوراک کی قلت کے سے لاکھوں افراد کو قحط کا سامنا ہوا اور مدد کیلئے دنیا کی نظریں امریکہ کی جانب مبذول ہونے لگیں۔ اس فوٹیج میں یو این آر آر اے کی چوتھی کونسل کا اجلاس ایٹلانٹک سٹی میں منعقد ہوا۔ ڈائرکٹر جنرل ھربرٹ ایچ لیحمان نے دنیا میں قیام امن کی خاطر اقوامِ عالم سے مسئلے کوسمجھنے کی درخواست کی۔
ایٹلانٹک سٹی، نیو جرسی ایک ایسی تنظیم کے چوتھے کونسل اجلاس کا خیرمقدم کرتا ہے جو پوری دنیا کے لئے بہت ہی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ 47 ملکوں کی نمائیندگی کے ساتھ اقوام متحدہ کا ریلیف اور آبادکاری کا ادارہ یو این آر آر اے نے جنگ کے نتیجے میں بدحال ہونے والے پانچ سو ملین سے ذائد افراد کیلئے خوراک کا مسئلہ حل کرنے کی خاطر خوراک کے اس قحط کو ختم کرنے سے متعلق اس اجلاس کا انعقاد کیا۔ دنیا بھر سے آنے والے یو این آر آر اے کے مندوبین نے صدر ٹرومین کی اس اپیل کو سراہا کہ امریکی لوگ دنیا بھر میں قحط سے متاثرہ افراد کیلئے رضاکارانہ طور اپنی خوراک کا کچھ حصہ عطیہ کریں گے۔ یو این آر آر اے کے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ھربرٹ ایچ لیحمان نے قوموں کے درمیان بھائی چارے کے بارے میں بات کی: "افراد اور قوموں کے درمیان افہام و تفہیم کے مسائل آج کے دور میں بھی ویسے ہی ہیں جیسے کئی نسلوں قبل تھے۔ یو این آر آر اے نے پہلا ثبوت فراہم کر دیا ہے کہ یہ افہام و تفہیم حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اب آئیے اقوامِ متحدہ کے راہنمائوں کو اس تجربے سے فائدہ اُٹھانے کا موقع فراہم کریں تاکہ وہ اپنے لوگوں کو امن اور سلامتی کی دنیا کی طرف لیجا سکیں۔"
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.