یوگوسلاویہ کے پہاڑوں پر اپنے حفیہ ہیڈکواٹروں میں، یوگوسلاویہ کمیونسٹ حامی تحریک کے سربراہ مارشل ٹیٹو (جوزپ بروز) جنگ کیلئے اپنی فوجوں کو تیار کر رہے ہیں۔ عورتوں نے پٹی باندھنے کیلئے وہ ریشمی پیراشوٹ اکٹھے کئے جو اتحادی فوجوں نے خوراک گرانے کیلئے استعمال کئے تھے۔ حامیوں کی ریل جرمنوں سے جنگ لڑنے کیلئے تیار ہو رہی ہے۔ یوگوسلاویہ میں 1943 کی حامیوں کی جنگ میں ٹیٹو کی پارٹیوں نے 35 کے لگ بھگ ایکسز ڈویژنوں کو استعمال کیا جو دوسری صورت میں اٹلی یا مشرقی محاذوں پر مامور ہوتیں۔
مارشل ٹیٹو یوگوسلاویہ کے پہاڑوں پر خفیہ ہیڈکواٹروں میں رہنے والے یوگوسلاویہ کے آزاد فوجیوں کے قائد تھے۔ [موسیقی] یہاں ٹیٹو اپنے ہیڈ کوارٹر میں پہنچنے والے اتحادی جنگی مراسلہ نگاروں کی پہلی کھیپ کے ساتھ ہیں۔ عورتوں نے اتحادی افواج کی جانب سے حامی گروپوں کیلئے سامان گرانے کی غرض سے استعمال کئے گئے پیرا شوٹوں کو اکٹھا کیا۔ یہ اُن کی فوج کیلئے پٹیوں کے طور پر استعمال کیے جانے تھے۔ اپنے افسروں کی زیر نگرانی اٹلی میں اعلیٰ ترین نظم و ضبط کے ساتھ فوجی تربیت حاصل کرنے والے فوجیوں نے دشمن کے سامنے اچھی سرگرمی کا مظاہرہ کیا جس سے جرمنی اُن کا مقابلہ کرنے کیلئے دوسرے مقامات سے بڑی تعداد میں اپنے فوجیوں کو اس محاذ پر لانے کیلئے مجبور ہو گیا۔ (موسیقی] جیسے ہی اقوام متحدہ کی فوجوں نے جرمنی کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کیا، اُن کی کامیابی کا بڑا سہرا اُن مختصر مگر بہادر لوگوں اور اُن کے بہادر لیڈر مارشل ٹیٹو کے سر رہا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.