آئن سیٹزگروپ (گشتی قاتل اسکواڈ) سی کے نامعلوم یونٹوں کے فوجی کئیو کے قریب وادی بابی یار میں وسیع پیمانے پر قتل ہونے والے یہودیوں کے سامان کی تلاشی لیتے ہوئے۔ سوویت یونین، 29 ستمبر ۔ یکم اکتوبر، 1941۔
آئٹم دیکھیںیوکرین کے شہر لبنی کے ایک ھزار سے زائد یہودیوں کو "دوبارہ آبادکاری" کیلئے ایک کھلے میدان میں جمع ہونے کا حکم دیا گیا۔ اِس جبری اجتماع کے بعد آئن سیسٹزگروپن نے اُن کا قتل عام کیا۔ لبنی، سوویت یونین، 16 اکتوبر 1941۔
آئٹم دیکھیںلبنی کے یہودیوں کا اجتماع، آئن سیٹس گروپ کے دستوں کی طرف سے قتل عام سے کچھ ہی پہلے۔ یہ فوٹو بنیادی طور پر رنگین تھی اور جرمن فوجی فوٹوگرافر کی طرف سے کھینچی گئی تصویروں کے سلسلے کا ایک حصہ تھی۔ تصویروں کے اِس ذخیرے کی نقلیں جنگی جرائم کے مقدمات میں شہادت کے طور پر استعمال کی گئیں۔ لبنی، سوویت یونین، 16 اکتوبر 1941۔
آئٹم دیکھیںیوکرین کے یہودی جنہیں آئن سیٹزگروپ کے دستوں کی طرف سے قتل کئے جانے سے قبل برہنہ ہونے پر مجبور کیا گیا۔ یہ تصویر بنیادی طور پر رنگین تھی اور یہ اُن تصویروں کے ذخیرے کا حصہ تھی جو ایک جرمن فوجی فوٹوگرافر نے کھینچی تھیں۔ اِن تصویروں کی نقلیں بعد میں جنگی جرائم کے مقدمات میں شہادت کے طور پر استعمال کی گئیں۔ لبنی، سوویت یونین، 16 اکتوبر 1941۔
آئٹم دیکھیںوہ جگہ جہاں آئن سیٹسگروپ (گشتی قاتل یونٹ) کے اہلکاروں اور اسٹونین حلیفوں نے ستمبر 1941 میں یہودیوں کو اجتماعی پھانسی دی۔ کالیوی۔ لیوا، ایسٹونیا، ستمبر 1944 کے بعد۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.