ہارتھائم کاسل، ایک رحمدلانہ موت دینے کا مرکز جہاں ذھنی اور جسمانی معذور لوگوں کو گیسوں اور مہلک ٹیکوں سے مارا گيا تھا۔ ہارتھائم، آسٹریا، تاریخ نامعلوم۔
آئٹم دیکھیں16 سالہ گھریلو ملازمہ ایمی۔ جی کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ فکری تضاد کی مریض ہیں۔ اُن کی تولیدی صلاحیت ختم کر کے اُنہیں میسیرٹز اوبراوالڈے کے یوتھے نیسیا مرکز پہنچا دیا گیا جہاں اُنہیں 7 دسمبر 1942 کو خواب آور دوا کی زیادہ خوراک دیکر ہلاک کردیا گیا۔ جگہ اور تاریخ غیر یقینی ہے۔
آئٹم دیکھیںنازی رحمدلانہ موت کے پروگرام کی ایک شکار: اپنے غیرمقلد عقائد اور تالیفات کی وجہ سے ہسپتال کے ایک نفسیاتی وارڈ میں، وہ 26 جنوری 1944 کو ہلاک کردی گئیں۔ جرمنی، تاریخ نامعلوم۔
آئٹم دیکھیںاِس عبارت کے ساتھ ایک تصویر " ۔۔۔ کیونکہ خدا یہ نہیں چاہ سکتا کہ مریض اور بیمار افراد نسل کو آگے بڑھائیں" ۔ یہ تصویر ایک فلم سے ماخوذ ہے جسے ریخ کی پروپیگنڈا وزارت نے اس مقصد سے بنایا تھا کہ اس کے ذریعہ رحمدلانہ منظم قتل کے پروگرام کیلئے عوامی ہمدردی حاصل کی جا سکے۔
آئٹم دیکھیںیہ خاکہ ریخ پروپیگنڈا وزارت کی تیار کردہ فلم سے ہے۔ اس میں کسی نامعلوم پناہ گاہ میں مریضوں کو دکھایا گیا ہے۔ ان کی موجودگی کو "بغیر اُمید کے زندگی" بتایا گیا ہے۔ نازیوں کی کوشش تھی کہ اس پروپیگنڈے کے ذریعے رحمدلانہ موت کے بارے میں عوامی ہمدردی حاصل کی جائے۔
آئٹم دیکھیںیہ تصویر ریخ پروپیگنڈا وزارت کی تیارہ کردہ ایک فلم سے لی گئی ہے۔ اس میں کسی نامعلوم پناہ گاہ کے ایک وارڈ میں دو ڈاکٹروں کو دکھایا گیا ہے۔ وارڈ میں مریضوں کی موجودگی کو "زندگی محض ایک بوجھ ہے" کے عنوان سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ایسی تصاویر کا مقصد رحمدلانہ موت کیلئے عوامی حمایت و تائید حاصل کرنا تھا۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.