کچھ یہودی بچے ہالوکاسٹ میں اس لئے بچ گئے کیونکہ انہيں دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اور اداروں نے پناہ دی۔ بچوں نے جلد ہی اپنے "اختیار کئے گئے" مذہب کی دعائيں اور مذہبی رسوم ادا کرنی سیکھ لیں تاکہ ان کے قریبی دوستوں تک کو ان کے یہودی ہونے کی خبر نہ ہوسکے۔ اس تصویر میں عیسائی پادری ایڈیلن ویس کے ساتھ دو یہودی بچوں بیٹرکس ویسٹ ھائیمر اور اس کے کزن ھینری ھروٹز کو بیٹرکس کے پہلے کمیونین کے موقعے پر دکھایا گیا ہے۔ اوٹگنیز، بیلجیم، مئی 1943.
آئٹم دیکھیںاوگسٹا فیلڈھارن چھپنے کے دوران ایک نن کے ساتھ کھڑی ہے۔ اوگسٹا ایک یہودی بچی، ایک جعلی عیسائی شناخت کے ساتھ چھپی رہی۔ بیلجیم، 1942- 1945
آئٹم دیکھیںیوجینیا ھوچبرگ کی ڈائری کا ایک صفحہ۔ یہ اُس وقت لکھا گیا جب وہ براڈی، پولینڈ میں چھپ کر رہ رہی تھیں۔ اس صفحے پر جنگ کے دوران رونما ہونے والے اہم واقعات کی ٹائم لائن درج ہے جن میں ہلاکتیں اور خاندانی افراد اور دوستوں کی جلاوطنیاں شامل ہیں۔ براڈی، پولینڈ، جولائی 1943 ۔ مارچ 1944 ۔
آئٹم دیکھیںجنگ کے بعد، ہالوکاسٹ کے نتیجے میں ہزاروں یہودی بچے یورپ بھر کے یتیم خانوں میں پہنچ گئے۔ بیلجیم کے شہر ایٹربیک کے اس بچوں کے مرکز میں چھوٹے بچے چھپے رہنے کی وجہ سے بچ گئے لیکن ان کے والدین کو جلاوطن کرکے آشوٹز بھیج دیا گیا۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.