جرمنی سے یہودی پناہ گزینوں کی آمد۔ مشترکہ تقسیم کاری کمیٹی (JDC) نے نازیوں کے اقتدار میں آنے کے بعد یہودیوں کو جرمنی چھوڑنے میں مدد دی۔ فرانس، 1936۔
آئٹم دیکھیںہمسایہ ملک سوڈان کے دارفور علاقے سے آنے والے پناہ گزینوں کیلئے مشرقی چاڈ میں قائم ایک کیمپ میں امدادی اشیاء۔ میوزیم کی ضمیر سے متعلق کمیٹی کے اسٹاف ڈائریکٹر جیری فاؤلرنے مئی 2004 میں وہاں کا دورہ کیا تاکہ پناہ گزینوں سے اُن پر ہونے والے قتل عام سے متعلق تشدد اور پھر اُنہیں صحرا کی جانب دھکیل دئے جانے کے بارے میں تفصیلات خود اُن کی زبانی سن سکیں۔
آئٹم دیکھیںمشرقی چاڈ میں ہمسایہ ملک سوڈان کے دارفور علاقے کے پناہ گزینوں کیلئے ایک کیمپ میں پناہ گزین قطار میں کھڑے ہیں۔ میوزیم کی ضمیر سے متعلق کمیٹی کے اسٹاف ڈائرکٹر جیری فاؤلر مئی 2004 میں وہاں گئے تاکہ وہ نسل کشی پر مبنی تشدد اور اُس کے نتیجے میں صحرا کی جانب دھکیلے جانے کے بارے میں پناہ گزینوں سے براہ راست معلومات حاصل کر سکیں۔
آئٹم دیکھیںمشرقی چاڈ میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں ہمسایہ ملک سوڈان کے دارفور علاقہ کے پناہ گزیں۔ میوزیم کی ضمیر سے متعلق کمیٹی کے اسٹاف ڈائریکٹر جیری فاؤلر نے مئی 2004 میں وہاں کا دورہ کیا تاکہ وہ نسل کشی پر مبنی تشدد کے بارے میں خود پناہ گزینوں سے اُن حالات کے بارے میں سنیں جن کا اُن کو سامنا رہا اور اُنہیں صحرا کی جانب دھکیل دیا گیا۔
آئٹم دیکھیںبین الاقوامی ریڈ کراس کا پوسٹر جس میں چاڈ کے پناہ گزیں کیمپوں میں بچوں کی تصویروں کو دکھایا گیا ہے۔ عنوان ہے " ہمارے گھر والوں کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کریں"۔ چاڈ، 2005۔
آئٹم دیکھیںوہ یہودی پناہ گذیں جنہیں برطانوی فوجیوں نے بحری جہاز "ایکسوڈس 1947 " سے زبردستی اتارا تھا، پاپینڈورف کے بے دخل افراد کے کیمپ میں پہنچ گئے۔ یہ تصویر ہینری ریئس نے اُتاری تھی۔ جرمنی، 8 ستمبر 1947۔
آئٹم دیکھیںشنگھائی میں یہودی پناہ گزیں ایسے رشتہ داروں اور دوستوں کے نام تلاش کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر جنگ کے بعد زندہ بچ گئے ہوں۔ وطن واپسی کے منتظر بے دخل ہونے والے یہ لوگ اقوام متحدہ کے امدادی اور آبادکاری کے شعبے کی دیکھ بھال میں تھے۔ چین 1946۔
آئٹم دیکھیںکلوسنر اِنڈرزڈورف بچوں کے مرکز میں ایک لڑکی۔ اِس تصویر میں وہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کیلئے رشتہ داروں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہودی اور غیر یہودی بچوں کی ایسی تصویریں اخبار میں شائع کی گئیں تاکہ خاندانوں کے ملاپ کیلئے سہولت فراہم کی جا سکے۔ جرمنی، مئی 1945 کے بعد۔
آئٹم دیکھیںپولش۔ یہودی مہاجرین یورپ چھوڑنے کی کوشش میں لزبن پہنچ رہے ہیں۔ فرانس پر جرمن حملے کے بعد پناہ گذینوں کی مدد کیلئے یہودی اور غیر یہودی امدادی تنظیموں نے اپنے صدر دفتر لزبن منتقل کر دئے تھے۔ لزبن واحد غیر جانبدار یورپی بندرگاہ تھی جہاں سے پناہ گذیں شمالی اور جنوبی امریکہ کیلئے روانہ ہو سکتے تھے۔ لزبن، پرتگال، 21 ۔ 22 جون 1940 ۔
آئٹم دیکھیںپناہ گزینوں کے لئے ایک امریکی یہودی جائینٹ ڈسٹری بیوشن کمیٹی (جے۔ ڈی۔ سی) کا کپڑے فراہم کرنے کا مرکز۔ ولنا، لیتھوانیا، 1940۔
آئٹم دیکھیںکیوبا اور امریکہ کی طرف سے یہودی پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کے بعد "سینٹ لوئس" جہاز کی نازی جرمنی سے یہودی پناہ گزینوں کو لیکر اینٹورپ بندرگاہ آمد۔ بیلجیم، بیلجیم، 17 جون، 1939۔
آئٹم دیکھیںچیکوسلواکیا اور ہنگری کے درمیان ایک نو مینز لینڈ کے خیمہ کیمپ میں بے وطن یہودی پناہ گزیں۔ اکتوبر1938۔
آئٹم دیکھیںچاڈ میں ایک پناہ گزیں کیمپ۔ 2005.
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.