روشا مقدمے میں پندرہ سالہ ڈولیزلووا استغاثہ کے گواہ کی حیثیت سے حلف اُٹھا رہی ہیں۔ ڈولیزلووا اُن بچوں میں شامل تھیں جنہیں جرمن فوجیوں نے چیکوسلواکیا کے قصبے لیڈی سی کو تباہ کرنے کے بعد اغوا کرلیا تھا۔ نیورمبرگ، 30اکتوبر1947۔
آئٹم دیکھیں
حراستی کیمپ میں زندہ بچ جانے والی ایک قیدی جیڈویگا زیڈو نیورمبرگ عدالت میں اپنی نشان زدہ ٹانگ دکھا رہی ہیں جبکہ ایک ماہر طبی گواہ ریوین بروک حراستی کیمپ میں اُن پر 22 نومبر 1942 کو کئے گئے طبی تجربات کی نوعیت بتا رہا ہے۔ ان طبی تجربات میں انتہائی مہلک بیکٹیریا کے ٹیکے بھی شامل تھے۔ یہ تجربات مدعا علیہان ھرٹا اوبر ہیوزر اور فریٹز ارنیسٹ فشر نے کئے تھے۔ 20 دسمبر، 1946 ۔
آئٹم دیکھیں
ڈاکٹروں کے مقدمے کے دوران کاؤنسل کے چیف بریگیڈیر جنرل ٹیلفورڈ ٹیلر۔ نیورمبرگ، جرمنی، 9 دسمبر، 1946- 20 اگست 1947۔
آئٹم دیکھیں
ڈاکٹروں کے مقدمے کے دوران ڈیفنس کونسل کے ممبران اور مدعا علیہان کا کٹہرا۔ نیورمبرگ، جرمنی، 9 دسمبر، 1946-20اگست 1947۔
آئٹم دیکھیں
مدعا علیہ اوٹو اوہلین ڈورف آئن سیٹس گروپن کے مقدمے میں اپنے حوالے سے گواہی دے رہے ہیں۔ 9 اکتوبر 1947۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.