این فرینک 11 برس کی عمر میں، روپوش ہونے سے دو سال قبل۔ ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ، 1940.
آئٹم دیکھیںشائزوفرینیا یعنی فکری تضاد کی نفسیاتی بیماری کی متنازعہ تشخیص کے ساتھ دوکان پر کام کرنے والی گرڈا ڈی جس کی تولیدی صلاحیت ختم کر دی گئی۔ بعد میں اُسے نازی حکام نے تولیدی صلاحیت ختم ہونے کی بنا پر شادی کرنے سے منع کر دیا۔ جگہ اور تاریخ نا معلوم۔
آئٹم دیکھیں16 سالہ گھریلو ملازمہ ایمی۔ جی کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ فکری تضاد کی مریض ہیں۔ اُن کی تولیدی صلاحیت ختم کر کے اُنہیں میسیرٹز اوبراوالڈے کے یوتھے نیسیا مرکز پہنچا دیا گیا جہاں اُنہیں 7 دسمبر 1942 کو خواب آور دوا کی زیادہ خوراک دیکر ہلاک کردیا گیا۔ جگہ اور تاریخ غیر یقینی ہے۔
آئٹم دیکھیںسلائی کے ایک کارخانے میں جبری مشقت پر معمور یہودی عورتیں۔ لوڈز یہودی بستی، پولینڈ، 1940 اور 1944 کے درمیان۔
آئٹم دیکھیںبلانکا پولینڈ کے شہر لوڈز میں ایک مربوط خاندان کی اکیلی بچی تھی۔ اس کے والد کا 1937 میں انتقال ہوگيا۔ پولینڈ پر جرمن حملے کے بعد بلانکا اور اسکی ماں بلانکا کی دادی کے پاس لوڈز میں ہی رہیں کیونکہ اُس کی دادی سفر کرنے سے قاصر تھی۔ دوسرے رشتہ داروں کے ساتھ 1940 میں اُنہیں زبردستی لوڈز یہودی بستی میں پہنچا دیا گیا۔ وہاں بلانکا نے ایک بیکری میں کام کیا۔ بعد میں بلانکا اور اُس کی والدہ نے لوڈز یہودی بستی کے ایک ہسپتال میں کام کیا جہاں وہ 1944 کے آخر تک موجود رہیں اور پھر اُنہیں جرمنی میں ریونز بروئک کیمپ میں پہنچا دیا گیا۔ ریونزبروئک کیمپ سے بلانکا اور اُس کی والدہ کو سیخسین ہاؤسن کے ذیلی کیمپ بھجوا دیا گیا۔ بلانکا کو وہاں ایک ہوابازی کی فیکٹری (اراڈو۔ ورکے) میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔ اُس کی والدہ کو کسی دوسرے کیمپ میں بھیج دیا گیا۔ سوویت فوجوں نے بلانکا کیمپ کو 1945 میں آزاد کرا لیا۔ بلانکا جو ایک ترک شدہ گھر میں رہ رہی تھی واپس لوڈز لوٹ آئی۔ وہاں اُسے معلوم ہوا کہ اُس کی والدہ سمیت کوئی بھی رشتہ دار زندہ نہیں بچا۔ بالآخر بلانکا مغرب کی جانب برلن میں بے دخل ہونے والے افراد کے ایک کیمپ میں پہنچ گئی۔ وہ 1947 میں ترک وطن کر کے امریکہ چلی آئی۔
آئٹم دیکھیںکیمپ کے پتھر توڑنے کے کارخانے میں پتھروں سے بھری ہوئی گاڑیوں کو قیدی عورتیں کھینچ رہی ہیں۔ پلاسزاؤ کیمپ، پولینڈ، 1944۔
آئٹم دیکھیںجبری مشقت کیلئے گرفتار کی گئی یہودی عورتیں زبردستی چھین لئے گئے کپڑوں کو الگ الگ کر رہی ہیں۔ لوڈز یہودی بستی، پولینڈ، تاریخ نامعلوم۔
آئٹم دیکھیںآشوٹز۔ برکینو کیمپ میں عورتوں کے کیمپ کی بیرکیں۔ پولینڈ، 1944۔
آئٹم دیکھیںیہوواز وٹنس ہلڈیگارڈ کسیرو کو ریونزبروئک سمیت کئی حراستی کیمپوں میں چار برس تک قید رکھا گیا۔ جرمنی، تاریخ غیر یقینی۔
آئٹم دیکھیںجنگ سے پہلے اُتاری گئی الا گارٹنر کی تصویر۔ الا گارٹنر کو بعد میں آشوٹز کیمپ میں قید کردیا گيا تھا۔ اُنہوں نے کیمپ کی مزاحمتی تحریک میں شرکت کی تھی اور بارود کو کیمپ کے اندر اسمگل کرنے کے سلسلے میں اُن کے کردار کی وجہ سے اُنہیں پھانسی دے دی گئی۔ اِس بارود کے ساتھ آشوٹز میں لاشوں کی بھٹی نمبر 4 کو تباہ کیا گیا تھا۔ بیڈزن، پولینڈ، 1930 کی دہائی کے دوران۔
آئٹم دیکھیںیہودی چھاتابردار فوجی حنا سزینس ایک کمیونل زرعی آبادی کِب بٹز سیڈوٹ ییم میں۔ فلسطین، 1941۔
آئٹم دیکھیںیہودی چھاتہ بردار فوجی حنا سزینس اپنے بھائي کے ساتھ، ایک حفاظتی مشن پر روانگی سے پہلے۔ فلسطین، مارچ 1944۔
آئٹم دیکھیںبیالسٹاک گھیٹو کی زیر زمین تنظیم کے منتظمین میں سے ایک اور بیالسٹاک گھیٹو کی بغاوت میں شریک ایک شخص ھیکا گروزمین۔ پولینڈ، 1945۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.