جیسے ہی اتحادی فوجوں نے یورپ کے تمام علاقوں میں جرمنی پر سلسلہ وار حملے شروع کئے، اُنہیں راستے میں حراستی کیمپوں کے قیدی ملے جنہیں وہ آزاد کرتے گئے۔ اں میں سے بہت سے قیدی جرمنی کے اندرونی علاقوں کی جانب موت مارچوں سے بچ گئے تھے۔ سوویت فوجیں سب سے پہلے ایک بڑے نازی کیمپ میں پہنچیں جب وہ جولائی 1944 میں پولینڈ کے شہر لبلن میں قائم مجدانیک کیمپ میں پہنچیں۔ سوویت فوجوں کی مسلسل تیز پیش قدمی سے گھبراتے ہوتے ہوئے جرمنوں نے قتل عام کے ثبوت مٹانے کی کوشش میں کیمپوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا۔ سوویت فوجوں نے آشوٹز، اشٹٹ ھوف، سیخسین ھاؤسن اور ریوینزبروئک میں بڑے نازی کیمپموں کو آزاد کرایا۔ جبکہ امریکی فوجوں نے بوخن والڈ، ڈورا مٹل باؤ، فلوس بوئرگ، ڈاخاؤ اور ماؤٹ ھاؤسن کیمپوں کو آزاد کرایا۔ برطانوی فوجوں نے بھی نیوئن گمے اور برجن بیلسن سمیت شمالی جرمنی کے کیمپوں کو آزاد کرایا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.