جرمنی میں اولین حراستی کیمپ ہٹلر کے جنوری سن 1933 میں چانسلر بننے کے بعد ہی قائم کئے گئے۔ اسٹارم ٹروپرز (ایس اے) اور پولیس نے یہ حراستی کیمپ ایسے لوگوں سے نمٹنے کیلئے قائم کئے جنہیں حکومت کا مخالف خیال کیا گیا۔ یہ تمام کیمپ جرمنی بھر میں مقامی سطح پر قائم کئے گئے۔ رفتہ رفتہ ان کیمپوں میں سے اکثر کو بند کر کے ان کی جگہ مرکز کے تحت حراستی کیمپ قائم کئے گئے۔ یہ کیمپ ایس ایس (شٹزاسٹیفل؛ یعنی نازیوں کے ایلیٹ گارڈ) کے مکمل دائرہ اختیار میں تھے۔ 1939 تک سات بڑے حراستی کیمپ قائم کئے جا چکے تھے۔ ڈاخاؤ کے علاوہ یہ کیمپ برلن کے شمال میں سیخسین ھاؤسن (1936)، وائمر کے قریب بوخن والڈ (1937)، ہیمبرگ کے نزدیک نیوئن گامے (1938)، فلوسینبیوئرگ (1938)، ماؤٹہوسن (1938) اور ریوینزبروئک (1939) تھے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.