سان فرانسسکو کرانیکل اخبار کے مضمون کا عنوان "ہجرت کا المیہ" یہ مضمون ایک امدادی تنظیم امریکی جائینٹ یہودی مشترکہ ڈسٹری بیوشن کمیٹی کے موزز بیکل مین سے ایک انٹرویو پر مبنی تھا۔ اس مضمون میں پولینڈ اور لیتھووانیا سے تعلق رکھنے والے پناہ گذینوں کی ایک بڑی تعداد کی شنگھائی، کوبے (جاپان) اور لزبن (پرتگال) میں مرتکز ہونے کا تذکرہ کیا گیا تھا جو شمالی اور جنوبی امریکہ کی طرف جانے والے تمام راستوں پر مشتمل ہیں۔ اس ارتکاز کی بنیادی وجہ ٹرانزٹ اور ویزا کی سہولتون کی کمی تھی جو بیشتر ممالک کی طرف مہاجرین کیلئے اپنی سرحدیں بند کر لینے کا نتیجہ تھی۔ مئی 1941 ۔ [یو ایس ایچ ایم ایم خصوصی نمائش پرواز اور بچاؤ سے۔]
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.