تاریخی فلم فوٹیج

نیورمبرگ کے مقدمے میں مدعا علیہان اپنی اپیلیں داخل کر رہے ہیں

جرمنی کی شکست کے بعد، اتحادی طاقتوں نے تیسری جرمن مملکت کے کلیدی ریاستی اور جماعتی اہلکاروں اور فوجی کمانڈروں پر سوویت یونین، برطانیہ، فرانس اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے فوجی ججوں کی عدالت کے قیام سے قبل مقدمہ چلایا۔ اس بین الاقوامی فوجی عدالت نے 22 بڑے جنگی مجرموں پر مقدمہ چلایا جس کو عام طور پر نیورمبرگ عدالت کے نام سے جانا جاتا ہے جو نومبر 1945 سے اکتوبر 1946 تک چلتی رہی۔ اس فوٹیج میں ملزموں کو امن و سلامتی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات لگائے جانے کے بعد اپیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ہجلمار شاخٹ، فرینز وون پیپن اور ہینز فرٹزشے کو عدالت نے بری کر دیا۔ ہرمین گوئرنگ، ولھیم کیٹل،جوواچم وون ربن ٹروپاور ارنسٹ کالٹن برنر سمیت مدعا علیہان میں سے 12 کو موت کی سزا دی گئی۔ دوسروں کو دس برس سے لیکر عمر قید تک کی سزائیں سنائی گئیں۔

مکمل نقل

ٹیگ


  • National Archives - Film
آرکائیوز کی تفصیلات دیکھیں

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.