ساتویں نازی پارٹی کانگریس کے موقع پر ہرمن گوئرنگ نیورمبرگ قوانین کی تمہید پڑھ رہا ہے۔ قوانین نے خونی رشتوں کی بنیاد پر جرمن شہریت کی وضاحت کی اور جرمنوں اور یہودیوں کے درمیان شادیوں کو ممنوع قرار دیا۔ رائیش ٹاگ (جرمن پارلیمنٹ) کے ایک خصوصی اجلاس نے یہودیوں کے خلاف نازیوں کے اقدامات میں شدت لاتے ہوئے قوانین کو نافذ کر دیا۔
صرف جرمن فرد یا متعلقہ خون کا حامل فرد ہی سلطنت جرمنی کا شہری بن سکتا تھا جو اپنے رویہ سے مظاہرہ کرے کہ وہ جرمن عوام اور سلطنت کی خدمت کے لئے تیار اور اس کا وفادار ہے۔ یہودیوں اور جرمن یا متعلقہ خون کے شہریوں کے درمیان شادیوں کو ممنوعہ قرار دیا گیا!
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.