سفید بازو بند جس میں نیلے دھاگوں سے داؤد کا ستارہ بنا ہوا ہے۔ اس کو ڈینا آف مین نے 1939 سے1941 تک پہنا تھا جب وہ پولینڈ کے شہر اسٹاپ نیکا کی یہودی بستی میں رہتی تھیں۔
آئٹم دیکھیںسفید بازو بند جس میں نیلے دھاگوں سے داؤد کا ستارہ بنا ہوا ہے۔ اس کو ڈینا آفمین نے 1939 سے 1941 تک پہنا تھا جب وہ پولینڈ کے شہر اسٹاپ نیکا کی یہودی بستی میں رہتی تھیں۔
آئٹم دیکھیںضوفیا بوروسکا (کرووچ) نے یہ گڑیا امریکی ہالوکاسٹ میموریل میوزیم کو عطیہ کی تھی۔ یہ گڑیا 1930 کی دہائی سے ہے۔ ضوفیا کے والدین نے جنگ سے پہلے اس کو یہ گڑیا دی تھی اور ضوفیا نے اسے پولینڈ کی وولبرم اور کراکو یہودی بستیوں میں اپنے ساتھ رکھا تھا۔ یہ گڑیا اور اس کے خاندان سے متعلق کچھ دوسری چیزیں اس کے غیر یہودی دوستوں کے پاس حفاظت کی غرض سے رکھ دی گئی تھیں۔ ضوفیا کو کراکو کے نزدیک یہودیوں کے جبری مشقت کے کیمپ میں بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد اسے اسکارزسکو- کامئینہ کیمپ (یہ بھی پولینڈ میں تھا) اور بالآخر جرمنی کے بوخن والڈ کیمپ میں بھیج دیا گیا جہاں سے اسے آزاد کرا لیا گیا۔ جنگ کے بعد وہ واپس کراکو پہنچی اور وہاں سے اپنی گڑیا کو بازیاب کرایا۔
آئٹم دیکھیںایس ایس میجر جنرل جوئرگن اسٹروپ، جرمن فوجوں کا کمانڈر جس نے وارسا یہودی بستی کی بغاوت کو دبایا تھا۔ اُس نے تصویروں کا ایک البم اور دوسرا مواد جمع کیا۔ یہ البم بعد میں "اسٹروپ کی رپورٹ" کے نام سے جانا گيا۔ اس البم کو نیورمبرگ بین الاقوامی فوجی عدالت میں شہادت کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ یہاں اس کے سرورق پر بین الاقوامی فوجی عدالت کی ایک شہادت کی مہر لگي ہوئی ہے۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.