فلاسین برگ حراستی کیمپ سے ملی ایک نیلی اور سلیٹی دھاری دار جیکٹ۔ جیکٹ کے بائيں طرف سامنے والے حصے پر لکھا حرف "پی" یہ اشارہ کرتا ہے کہ اسے پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کسی غیر یہودی قیدی نے پہنا تھا۔ جرمن زبان میں "پول" کے لئے "پی" لکھا جاتا تھا۔ قیدی جولیان نوگا نے اپنی اس جیکٹ کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ہالوکاسٹ میموریل میوزم کو عطیہ کردیا تھا۔
آئٹم دیکھیںابراہیم لیونٹ، جنہیں وارسا بستی سے مجدانک بھیج دیا گيا تھا اور وہاں سے جرمنی کے مختلف حراستی کیمپوں میں منتقل کردیا گيا تھا، اُنہوں نے اس جیکٹ کو بطور یونیفارم پہنا ہوا تھا۔ یہ جیکٹ اُنہیں یونیفارم کے ایک حصے کے طور پر بوخن والڈ حراستی کیمپ میں 1944 میں پہنچنے پر دیا گيا تھا۔
آئٹم دیکھیںتھیریسئن شٹٹ سے 1942 میں آشوٹز حراستی کیمپ جلاوطن ہونے کے بعد کیرل نے یہ ٹوپی بونا سنتھیٹک ربر فیکٹری میں جبری مزدور کے طور پر پہنی۔ یہ کمپنی کیمپ کے بونا مونووٹز حصے میں واقع تھی۔
آئٹم دیکھیںحینا کیولر نے اس اسکرٹ کوجیبیں بنانے کیلئے کناروں کو استعمال کرتے ہوئے اسے تبدیل کردیا تھا، یہ اسکرٹ حینا کو 1944 میں آشوٹز حراستی کیمپ میں دیا گیا تھا۔
آئٹم دیکھیںڈچ حکومت نے ان یہودی پناہ گزینوں کو قید کرنے کے لئے ویسٹربورک میں ایک کیمپ قائم کیا جو غیر قانونی طور پر نیدرلینڈ میں داخل ہو گئے تھے۔ ویسٹربورک کے اس ٹرانزٹ کیمپ کا خاکہ کیمپ کے ایک یہودی مکین نے بنایا تھا جو امریکہ ہجرت کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ 1942 کے شروع میں، جرمن قابض حکام نے ویسٹربورک کو وسیع کرنے اور اس کو یہودیوں کیلئے ٹرانزٹ کیمپ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیدرلینڈ سے ویسٹربورک میں یہودیوں کی منظم منتقلی جولائی 1942 میں شروع ہوئی۔ ویسٹر بورک سے یہودیوں کو جرمنی کے مقبوضہ پولینڈ کے قتل کے مراکز میں بھجوا دیا جاتا تھا۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.