بچوں کی ایک کتاب سے تصویر۔ شہ سرخیاں ہیں "یہودی ہماری بدقسمتی ہیں" اور "یہودی کیسے دھوکہ دیتا ہے۔" جرمنی، سن 1936۔
آئٹم دیکھیںمدعاعلیہ جولیس اسٹرائخر، جو یہود مخالف اخبار دیئر شٹرمر کا ایڈیٹر تھا، نیورمبرگ کی بین الاقوامی فوجی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا ہے جسے بڑے جنگی مجرموں کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ 29 اپریل، 1946۔
آئٹم دیکھیںمارچ 1941 میں پولینڈ میں چھپا ایک یہود مخالف پوسٹر، اس کی سرخی ہے، "یہودی جوں کی طرح ہیں؛ وہ ٹائفس کا مرض پیدا کرتے ہیں۔" جرمنوں کے ذریعہ شائع کردہ اس پوسٹر کا مقصد عیسائی جماعتوں میں یہودیوں کا خوف پیدا کرنا تھا۔
آئٹم دیکھیںمجدانیک کیمپ میں بیرکوں کا منظر۔ ہولنڈ، تاریخ غیر واضح۔
آئٹم دیکھیںپوسٹر: "طلباء/ فیوہرر کے مبلغ بنو۔" قوم پرستی، آزادی اور قربانی دینے کی جارحانہ اپیلوں کے ساتھ نازی پارٹی نے جرمن جمہوریت اور اپنے موجودہ طلباء کی تنظیموں سے مایوس طلباء کو کامیابی کے ساتھ بھرتی کیا۔
آئٹم دیکھیںزہریلے مشروم کا صفحہ۔ اس تصویر میں جولیس اسٹرائخر کے دیئر شٹرمر – ورلیگ کے ذریعہ شائع کردہ بچوں کیلئے متعدد یہود مخالف کتابوں سے ایک صفحہ دکھایا گیا ہے۔ اس کی عبارت ہے، "یہودیوں کی ناک اپنے سرے پر مڑی ہوتی ہے۔ یہ 6 نمبر کی طرح لگتا ہے۔"
آئٹم دیکھیںنازی پروپیگنڈے نے اکثر یہودیوں کو جنگ کی ترغیب دینے کی سازش کرتے پیش کیا۔ یہاں ایک عمومی یہودی پس منظر میں اتحادی قوتوں کے غلبے کی سازش کر رہا ہے جس کی نمائندگی برطانوی، امریکی اور سوویت جھنڈوں سے کی گئی ہے۔ وضاحت میں لکھا گیا ہے کہ، "دشمن قوتوں کے پیچھے: یہودی۔" سِرکا 1942۔
آئٹم دیکھیںجرمن بچے سام دشمن پراپیگنڈہ پر مبنی کتاب دیئر گفٹپلز ("زہریلی کھمبیاں") پڑھ رہے ہیں۔ بائیں طرف موجود لڑکی اس کتاب کی اضافی کتاب اُٹھائے ہوئے ہے۔ کتاب کے عنوان کا ترجمہ ہے "لومڑیوں پر بھروسہ مت کرو۔" جرمنی، ca 1938 ۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.