نازی فلم کے فیتے سے سام دشمنی کی ایک تصویر۔ جرمن زبان سے ترجمہ کی ہوئی شہ سرخی کی عبارت میں کہا گیا ہے: "ایک خارجی نسل کی حیثیت سے یہودیوں کو ادھیڑ عمر میں کوئی شہری حقوق حاصل نہیں تھے۔ انہیں شہر کے محدود علاقے یعنی یہودی بستی میں رہنا پڑا تھا۔" جگہ اور تاریخ نامعلوم
آئٹم دیکھیں1939 کی کل جرمن آبادی میں سے یہودیوں اور "مخلوط نسل" (مشلینج) کے یہودیوں کی تفصیل سے متعلق ایک چارٹ
آئٹم دیکھیںنازی نسلی عصبیت کے چارٹ۔ جرمنی، 1935 اور 1945 کے درمیان۔
آئٹم دیکھیںچارٹ جس میں نیورمبرگ کے قوانین کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ اِن میں جرمن، یہودی اور مشلنگ کے اعدادوشمار شامل ہیں۔ جرمنی، 1935 ۔
آئٹم دیکھیںعوامی طور پر رسوا کرنا: "میں نسلی حرمت کو داغدار کرنے والا ہوں۔" اس تصویر میں ایک جوان آدمی کو عوامی طور پر رسوا کرنے کیلئے گلیوں میں گھمایا جارہا ہے جس کے ایک یہودی خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ جرمن پولیس افسر کے ساتھ چلتے ہوئے اس شخص نے ایک علامت پہن رکھی ہے جس کی سرخی ہے، "میں نسلی حرمت کوداغدار کرنے والا ہوں۔" ایسے واقعات مبینہ ملزمان کو سزا دینے اور ایسے لوگوں کو روکنے کیلئے عوامی مثال قائم کرنے کے واسطے تیار کیے گئے تھے جنہوں نے ابھی بھی نازی نسلی اصول کو پوری طرح قبول نہیں کیا تھا۔ نارڈین، جرمنی، جولائی 1935۔
آئٹم دیکھیںنازی پراپیگنڈا فوٹو جس میں ایک "آرین" اور ایک سیاہ فام عورت کے درمیان دوستی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ تصویر کا عنوان ہے: "نتیجہ! نسلی فخر کا نقصان۔" جرمنی، جنگ سے پہلے۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.