ڈاکٹر جوزف جیکسی جنہوں نے جنگ کے دوران 25 یہودیوں کو بچایا۔ اُنہوں نے اُنہیں چُھپنے کی جگہیں، رقم، دوائیں اور جعلی شناختی دستاویزات فراہم کیں۔ جیکسی کو "قوموں کے درمیان راست باز" کا خطاب دیا گیا۔ چیکوسلواکیا، جنگ سے پہلے۔
آئٹم دیکھیںسیمی وورٹمین۔ گلاسوگ ایک ۹ ماہ کی یہودی بچی لئینٹجے کے ساتھ جسے اُنہوں نے چھپا لیا تھا۔ وورٹمین۔ گلاسوگ اُس نیٹ ورک میں بہت فعال تھیں جس نے یہودی بچوں کیلئے فاسٹر ھوم، چھپنے کی جگہیں اور جعلی شناختی دستاویزات فراہم کیں۔ بعد میں اُنہیں "قوموں میں راست باز" کا خطاب دیا گیا۔ ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ، 1942 اور 1944 کے درمیان۔
آئٹم دیکھیںبرٹ اور این بوخوو جنھوں نے ایمسٹرڈیم کے مضافاتی علاقے ھوئزین میں اپنی فارمیسی میں 37 یہودیوں کو چھپائے رکھا، یہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ۔ ان دونوں کو "قوم کے راست باز لوگوں" کا خطاب دیا گیا۔ نیدرلنڈ، 1944 یا 1945۔
آئٹم دیکھیںنیدرلینڈ کے شہر یڈ واشم میں یہودی بچوں کو چھپانے پر کالوینسٹ منسٹر جیرارڈس پونٹیر اور اُن کی بیگم ڈورا وارٹیما کو تعظیم دی گئی۔ پونٹیر اور وارٹیما کو "قوموں کے درمیان راست باز" کا اعزاز عطا کیا گیا۔ یروشلم، اسرائیل، 1968 ۔
آئٹم دیکھیںہرمائن اورسی نے اپنے گھر میں کئی یہودیوں کو پناہ دی اور دوسروں کو لی چیمبون۔ سر۔ لگنون کی پناہ گاہ میں پہنچنے میں مد د فراہم کی۔ یاد واشیم نے اُنہیں "قوموں کے درمیان ایک راست باز" قرار دیا۔ مارسیلی، فرانس، 1940
آئٹم دیکھیںگرٹروڈا بیبیلنسکا ایک یہودی لڑکے مئیکل اسٹولووٹزکی کے ساتھ جسے اُنہوں نے چھپایا تھا۔ یڈ واشیم نے اُن کو "قوموں کے درمیان راست باز" کے خطاب سے نوازا۔ ولنا، 1943
آئٹم دیکھیںیوھینس پوسٹ نے نیو لینڈ میں 250 لوگوں پر مشتمل ایک نیٹ ورک تشکیل دیا جس نے یہودیوں کو ایمسٹرڈیم سے باہر اسمگل کیا اور ان کو پناہ گاہ اور شناختی دستاویزات فراہم کیں۔ اُنہیں 1965 میں "قوموں کے مابین راست باز" کے خطاب سے نوازا گیا۔ نیدرلینڈ، تاریخ نامعلوم۔
آئٹم دیکھیںایمسٹرڈیم میں ایک مکان جس میں ٹینا اسٹروبوس نے 100 سے زیادہ یہودیوں کو خاص طور پر تعمیر کی گئی چھپنے کی جگہ پرپناہ دی۔ اُن کے گھر پر آٹھ مرتبہ چھاپہ مارا گیا لیکن یہودیوں کا کبھی بھی سراغ نہ لگایا جا سکا۔ نیدرلینڈ، تاریخ غیر یقینی۔
آئٹم دیکھیںڈرک اوٹن کی شناختی تصویر جنہوں نے خود کو بچانے کیلئے اپنا شناختی کارڈ ایک یہودی کو دے دیا۔ اوٹن اور اُن کے شوہر نے ایک وقت میں 50 سے زیادہ یہودیوں کو اپنے گھر میں چھپایا۔ نیولینڈ، نیدر لینڈ، تاریخ نامعلوم۔
آئٹم دیکھیںھیسیلٹ کے قریب مقام لب بیک کے ایک ڈومینکن کانونٹ میں نازیوں کے خوف سے چھپی چھ یہودی لڑکیاں۔ بیلجیم، اکتوبر 1942 اور اکتوبر 1944 کے درمیان۔
آئٹم دیکھیںسٹیفینیا پوڈگورسکا (دائیں) کی اپنی چھوٹی بہن ہیلینا (بائیں) کے ساتھ ایک تصویر، اُنہوں نے جرمن مقبوضہ پولنڈ میں یہودیوں کو بچانے میں تعاون کیا۔ اُنہوں نے پرزیمسل گھیٹو میں یہودیوں کو خوراک فراہم کی۔ 1943 میں جرمنوں کی طرف سے گھیٹو کو تباہ کر دینے کے بعد اُنہوں نے 13 یہودیوں کو اپنے ایٹک میں چھپا کر بچا لیا۔ پرزیمسل، پولینڈ، 1944۔
آئٹم دیکھیںبچوں کا ایک گروپ جسے جنوبی فرانس کے قصبے لی چیمبون۔ سر۔ لگنون میں پناہ دی گئی تھی۔ لی۔ چیمبون۔ سر۔ لگنون، فرانس، اگست 1942 ۔
آئٹم دیکھیںحنا زینز، بوڈاپسٹ میں اپنے گھر کے باغ میں فلسطین جا کر امدادی مشن کے لئے چھاتا بردار کارکن بننے سے پہلے۔ بڈاپسٹ، ہنگری، 1939 سے پہلے۔
آئٹم دیکھیںمذہبی تنظیم امریکن فرینڈز سروس کمیٹی کے مندوبین جنہوں نے ٹولوز میں امدادی سرگرمیاں تشکیل دیں۔ فرانس، جنوری 1941
آئٹم دیکھیںجرمن قبضے کے دوران ڈینش ملاحوں نے یہودیوں کو سویڈن میں حفاظت سے پہنچانے کیلئے یہ کشتی استعمال کی تھی۔ ڈنمارک، 1943 یا 1944۔
آئٹم دیکھیںڈنمارک پر جرمن قبضہ کے دوران ڈینش ملاحوں (پیش منظر) نے یہودیوں کو تنگ خلیج کے راستہ سے حفاظت کے ساتھ غیرجانبدار سویڈن پہنچایا۔ سویڈن، 1943
آئٹم دیکھیںڈنمارک کے چیف ربی ، ربی ماکوس میلخیور جنہوں نے اپنی تقریر سننے کیلئے اکٹھے ہونے والوں کو خبردار کیا کہ جرمن ڈنمارک کے یہودیوں کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ میلخیور خود بھی روپوش ہو گئے اور پھر سویڈن فرار ہو گئے۔ کوپن ہیگن، ڈنمارک، 1943 سے پہلے۔
آئٹم دیکھیںڈاکٹر جوزف جیکسی (بائيں سے دائیں طرف) ویلیریا سورن، لیڈیا سورن اور اپنی بیوی کے ساتھ۔ سورن بہنیں اُن 25 یہودیوں میں شامل تھیں جنہیں ڈاکٹر جیکسی نے جنگ کے دوران بچایا۔ چیکوسلواکیا، تاریخ نامعلوم۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.