جرمن فوجیں وارسا کے مضافات میں۔ تصویر کے پس منظر میں جرمن فوجی حملے کے نتیجے میں شہر جل رہا ہے۔ وارسا، پولینڈ، ستمبر 1939 ۔
آئٹم دیکھیںایک پولیش پولیس اہلکار یہودی بستی کی ایک رہائشی کے بیگ کی تلاشی لے رہا ہے۔وارسا، پولینڈ، فروری 1941 ۔
آئٹم دیکھیںایک پولش پولیس اہلکار وارسا یہودی بستی میں ایک یہودی رہائشی کے کاغذات کا معائنہ کر رہا ہے۔ وارسا، پولینڈ، فروری 1941 ۔
آئٹم دیکھیںایک یہودی شخص گراموفون پر موسیقی بجا کر گزر بسر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ گراموفون ایک پرانی بچوں کی گاڑی میں رکھ کر جگہ جگہ لئے پھرتا تھا۔ وارسا یہودی بستی، پولینڈ، زمانہ جنگ۔
آئٹم دیکھیںایک جرمن پولیس اہلکار ایک یہودی شخص پر روٹی کا ایک ٹکڑا وارسا گھیٹو میں سمگل کرنے کی کوشش کے حوالے سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔وارسا، پولینڈ، 1942 - 1943 .
آئٹم دیکھیں"آرین" شناختی کارڈ کی قسم جو ولاڈکا میڈ نے 1940 - 1942 کے دوران وارسا کی آرین سائیڈ پر یہودی جنگجوؤں کیلئے ہتھیار سمگل کرنے اور یہودی بستی سے یہودیوں کو فرار ہونے میں مدد دینے کیلئے استعمال کیا۔
آئٹم دیکھیںوارسا یہودی بستی میں بغاوت کے دوران پکڑے جانے والے یہودیوں کو جبراً اسمبلی کے مقام کی جانب مارچ کرایا جا رہا ہے۔ وارسا، پولینڈ، اپریل یا مئی 1943 ۔
آئٹم دیکھیںایس ایس جنرل جوئرگن اسٹروپ کی رپورٹ سے ایک تصویر جس میں جرمنی کی جانب سے یہودی بستی کی بغاوت کو دبانے کے بعد وارسا یہودی بستی کو دکھایا گیا ہے۔ وارسا پولینڈ، اپریل – مئی 1943
آئٹم دیکھیںوارسا یہودی بستی کی بغاوت کے بعد یہودی بستی کی تباہی۔ پولینڈ، مئی 1943۔
آئٹم دیکھیںپھیری والے پرانی عبرانی کتابیں بیچ رہے ہیں۔ وارسا یہودی بستی، پولینڈ، فروری 1941 ۔
آئٹم دیکھیںپولش شہری دیوار کے اس حصے کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں جو وارسا یہودی بستی کو باقی شہر سے الگ کرتی تھی۔ وارسا، پولینڈ، 1940 ۔ 1941 ۔
آئٹم دیکھیںجرمنی کے بلٹزکریج حملے کے بعد پولش دارلحکومت میں ملبے کے قریب سیگسمونڈ یادگار ایستادہ ہے۔ وارسا، پولینڈ، 1939 ۔
آئٹم دیکھیںایس ایس اہلکار ہتھیاروں کیلئے یہودیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ وارسا، پولینڈ، اکتوبر یا نومبر 1939 ۔
آئٹم دیکھیںوارسا یہودی بستی میں، یہودی بچے سوپ کے پیالوں کے ساتھ۔ وارسا، پولینڈ، ca 1940 ۔
آئٹم دیکھیںوارسا یہودی بستی کی ایک گلی کا منظر۔ بائیں جانب موجود سائن میں لکھا ہے: "سوپ صحن میں ہے، پہلی منزل، اپارٹمنٹ 47 ۔" وارسا، پولینڈ، 1940 - 1941 ۔
آئٹم دیکھیںوارسا یہودی بستی کی ایک رہائشی بستی کی سڑک پر دو بچوں کو پیسے دے رہی ہے۔ وارسا، پولینڈ، اکتوبر 1940 اور اپریل 1943 کے درمیان۔
آئٹم دیکھیںایک لاغر بچہ وارسا یہودی بستی کی سڑکوں پر کھانا کھا رہا ہے۔ وارسا، پولنڈ 1940 اور 1943 کے درمیان۔
آئٹم دیکھیںبچے یہودی بستی کی گلیوں میں کھانا کھا رہے ہیں۔ وارسا، پولینڈ، 1940 اور 1943 کے درمیان۔
آئٹم دیکھیںایک کمزور اور دبلی پتلی عورت یہودیوں کیلئے لازمی اسٹار آف ڈیوڈ والی بازو کی پٹیاں بیچ رہی ہے۔ پس منظر میں کنسرٹ کے پوسٹر ہیں جو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دئے گئے تھے۔ وارسا یہودی بستی، پولینڈ، 19 ستمبر، 1941 ۔
آئٹم دیکھیںوارسا یہودی بستی کا داخلی دروازہ۔ سائن بورڈ پر لکھا ہے، "وباء کا کوارنٹائن علاقہ: صرف رواں ٹریفک کو گذرنے کی اجازت ہے۔" وارسا، پولینڈ، فروری 1941 ۔
آئٹم دیکھیںیہودی پولیس وارسا یہودی بستی کے خاردار داخلے کے مقام پر۔ پولینڈ، فروری 1941 ۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.