German conquests in Europe, 1939-1942 [LCID: eur86810]
تفصیلات
نقشے

یورپ میں جرمنی فتوحات، 1939-1942

دوسری جنگ عظیم میں جرمنی نے یورپ میں اپنے مخالفین کو مختصر مدت کی فوجی کارروائیوں کے ذریعے شکست دی۔ جرمنی نے تیزی کے ساتھ یورپ کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کر لیا اور وہ اگلے دو برس تک وہاں فاتح رہا۔ جرمنی نے پولینڈ کو شکست دے کر اُس پر قبضہ کر لیا (یہ حملہ ستمبر 1939 میں ہوا)، ڈنمارک (حملہ اپریل 1940 میں ہوا)، لیگزمبرگ (مئی 1940 )، فرانس (مئی 1940 )، یوگوسلاویہ (اپریل 1941 ) اور یونان (اپریل 1941 ) میں حملے کئے گئے۔ تاہم جرمنی برطانیہ کو شکست نہ دے سکا جو جرمنی کے زمینی حملوں سے انگلش چینل اور شاہی بحریہ کے وجہ سے محفوظ رہا۔ 22 جون 1941 کو جرمن فوجوں نے اچانک سوویت یونین پر حملہ کر دیا۔ لیکن جرمنی سوویت یونین کو شکست دینے میں ناکام رہا جس نے برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ملکر لڑائی کا پانسا پلٹ دیا اور بالآخر مئی 1945 میں جرمنی کو شکست دے دی۔


ٹیگ


  • US Holocaust Memorial Museum

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.