آرٹیکل پر واپس جائیں

Nazi concentration camps, 1933-1934 [LCID: ger72050]
تفصیلات
نقشے

نازی حراستی کیمپ، سن 1933 تا 1934

جرمنی میں پہلے حراستی کیمپ ایڈولف ہٹلر کے جنوری سن 1933 میں چانسلر بننے کے بعد ہی قائم کئے گئے۔ اسٹارم ٹروپرز (ایس اے) اور پولیس نے فروری 1933 سے یہ حراستی کیمپ قائم کرنے شروع کئے۔ یہ کیمپ اُں لوگوں کو قید میں رکھنے کیلئے بنائے گئے تھے جنہیں مبینہ طور پر حکومت کا سیاسی مخالف ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ کیمپ جرمنی بھر میں مقامی سطح پر قائم کئے گئے تھے۔ رفتہ رفتہ ان کیمپوں کی اکثریت کو بند کر کے ان کی جگہ مرکز کے تحت منظم کئے جانے والے کیمپ قائم کئے گئے جو ایس ایس (شٹز اسٹیفل؛ نازی ریاست کے ایلیٹ گارڈ) کی براہ راست نگرانی میں کام کرتے تھے۔ ڈاخاؤ وہ واحد حراستی کیمپ تھا جو 1933 میں قائم ہوا اور 1945 تک جاری رہا۔ یہ نازی حراستی کیمپوں کیلئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا تھا جنہوں نے پرانے کیمپوں کی جگہ لی تھی۔


ٹیگ


  • US Holocaust Memorial Museum

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.