روما (خانہ بدوش) اُن گروپوں میں شامل تھے جنہیں نسلی بنیادوں پر نازیوں نے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا۔ روما خانہ بدوشوں کو قید کیا گیا، جلاوطن کیا گیا اور جبری مشقت پر مجبور کیا گیا۔ اُنہیں قتل کے مراکز میں بھی بھجوایا گیا۔ آئن سیٹزگروپن (یعنی گشتی قاتل یونٹوں)نے بھی جرمن مقبوضہ مشرقی علاقوں میں ھزاروں روما افراد کو قتل کیا۔ روما خانہ بدوشوں کی قسمت بھی کم و بیش وہی تھی جو یہودیوں کی تھی۔ ھالوکاسٹ میں قتل ہونے والے روما افراد کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ تاہم تخمینوں کے مطابق جنگ سے پہلے یورپ میں رہنے والے روما خانہ بدوشوں کی تعداد دس لاکھ کے لگ بھگ تھی اور ان میں سے دو لاکھ سے پانچ لاکھ کے دوران قتل کر دئے گئے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.