کولمبس، جارجیا کے فرینک ایف ہیمبرگر جونیئر 65 ویں انفنٹری ڈویژن کے ساتھ تھے۔
خیر۔ اُس وقت ہم مشرقی جرمنی میں تھے اور یہ معلوم ہوا کہ اوہرڈرف نامی مقام پر ایک کیمپ کھولا جا رہا ہے اور آئزن ھاور اور دوسرے متعدد جرنیل وہاں ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ ہر اُس فوجی کو جو کیمپ دیکھ سکتا ہے، اُسے جانا چاہئیے۔ ایک یا دو دن کے بعد ہم کیمپ سے چند ہی میل کے فاصلے پر تھے۔ میں بھی وہاں پہنچا۔ خیر جب میں پٹری کے ساتھ کچے راستے پر آیا تو سڑک کے کنارے کھائی میں لاشیں تھیں۔ بظاہر یہ وہی لوگ تھے جو کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش میں یا تو موت کا شکار ہو گئے تھے یا پھر اُنہیں قتل کر دیا گیا تھا۔ پھر ہم کیمپ کے اندر گئے۔ وہاں بھی لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔ وہاں ایک چھوٹی سی عمارت تھی جس میں وہ لاشیں نذر آتش کرتے تھے۔ کیمپ کے اندر چلتے ہوئے ۔۔۔ ایک جلتا اُلاؤ بھی تھا اور اِس کی تصویر وہ پہلی تصویر ہے جو آپ اِس عجائب گھر میں آنے پر دیکھتے ہیں جہاں اُنہوں نے قیدیوں کی لاشوں کو جلایا تھا۔ اور مجھے یاد ہے کہ لاشیں جلانے والی اِس عمارت کے پار پہاڑی پر ایک کھیت تھا جس میں ایک جرمن ہل چلا رہا تھا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.