مشیگن کی وین اسٹیٹ یونیورسٹی میں طبی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہیرلڈ نے 1942 میں فوج میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ 107 ویں ایویکویشن ہسپتال سے منسلک ہو گئے۔ یونٹ نے ناردرن آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں تربیت مکمل کی اور پھر جون 1944 میں نارمنڈی کے حملے کے دوران اس نے یو ایس فرسٹ آرمی کا ساتھ دیا۔ ہیرلڈ دسمبر میں جارج ایس پیٹن کے ماتحت یو ایس تھرڈ آرمی سے منسلک ہو گئے۔ اپریل 1945 میں جب ایس ایس گارڈ بوخن والڈ کیمپ سے فرار ہو گئے تو اس کے کچھ ہی دیر بعد وہ کیمپ میں پہنچے۔
اس وقت کے یادگار حصوں میں سے ایک وہ تھا جب میں ان بیرکوں کے اندر سے چلتے ہوئے گزرا اور پھر بیرکوں کے ارد گرد کا بھی چکر لگایا۔ میں پیدل چلتے ہوئے بیرکوں کے عقب سے گزرا تاکہ یہ دیکھ سکوں کہ وہاں کیا تھا۔ اور جب میں ایک چھوٹی کھڑکی کے پاس سے گزرا جو غالباً ایک مربع فٹ سائز کی تھی، میں نے ایک آواز سنی۔ میں مڑا اور میں نے دیکھا کہ ایک ڈھانچہ مجھ سے مخاطب تھا۔ اس نے کہا " شکر ہے کہ امریکی آ گئے ہیں۔" اور یہ ایک عجیب سا احساس تھا۔ کیا آپ نے کبھی کسی ایسے ڈھانچے سے بات کی ہے جو جواب میں آپ سے مخاطب ہوا ہو؟ اور میں یہی کچھ کر رہا تھا۔ بعد میں میں نے منوں کے حساب سے ایسی جاندار اشیاء دیکھیں۔۔۔ میرا مطلب ہے وہ ڈھانچے جو جرمن پیچھے چھوڑ گئے تھے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.