پراگ میں اولڈ ٹاؤن ملز کے پانی کے ٹاور کی تصویر۔ چکوسلواکیا میں تھیریسئن شٹٹ کی یہودی بستی میں جلاوطن ہونے کے بعد ھیلن رائک اُس صورت حال کو لکھنے کے لئے ترستی تھیں جو اُن پر بیت رہی تھی۔ ھیلن کو یہ تصویر بھیجی گئی اور اُنہوں نے اسے تھیریسئن شٹٹ میں اپنی ڈائری کے کاغذ کے طور پر استعمال کیا۔ ھیلن کی وقتی ڈائری میں جنگ سے پہلے گزرجانے والے اس کے والدین اور شوہر، 1939 میں یورپ چھوڑنے والے اُن کے خاندان اور اُن کی آخری بیماری اور ہسپتال میں رہنے کی یادیں محفوظ ہیں۔ تھیریسئن شٹٹ کی یہودی بستی میں وسائل کی کمی کی وجہ سے ھیلن اپنے ساتھ لائي گئی تصویروں اور یہودی بستی میں رہائش کے دوران موصول ہونے والے پوسٹ کارڈ اور خطوط کے حاشیوں میں اور ان کے پیچھے اپنی یادیں، خیالات اور ڈائری کے اندراجات لکھتی تھیں۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.