Portrait of Herschel Grynszpan taken after his arrest by French authorities for the assassination of German diplomat Ernst vom Rath. [LCID: 05151]
تفصیلات
تصویریں

ھرشل گرینزپین کی تصویر جرمن سفارتکار ارنسٹ ووم ریتھ کے قتل کے سلسلے میں فرانسیسی حکام کی طرف سے گرفتار ہونے کے بعد بنائی گئی۔

ھرشل گرینزپین کی تصویر جرمن سفارتکار ارنسٹ ووم ریتھ کے قتل کے سلسلے میں فرانسیسی حکام کی طرف سے گرفتار ہونے کے بعد بنائی گئی۔ گرینزپین (1921 ۔ 1943 ؟) ھینوور، جرمنی میں پیدا ہوا۔ اُس کے والدین پولش یہودی تھے جو نقل مکانی کر کے جرمنی میں آباد ہو چکے تھے۔ 1936 میں گرینزپین فرار ہو کر پیرس چلا گیا۔ 7 نومبر، 1938 کو جب گرینزپین نے سنا کہ اُس کے والدین کو جرمنی سے پولینڈ کی سرحد کی جانب جلا وطن کر دیا گیا ہے تو گرینزپین نے پیرس میں جرمن سفارت خانے کے تھرڈ سیکٹری ارنسٹ ووم ریتھ کو قتل کر دیا۔ اس سفارتکار کی دو روز بعد موت واقع ہونے کو نازی حکومت نے بہانہ بنا کر 9 ۔ 10 نومبر کو کرسٹل ناخٹ پوگرام شروع کر دیا۔ وکی حکومت نے گرینزپین کو جرمنوں کے حوالے کر دیا۔ تاہم اُس کی موت کی تاریخ اور مقام کی وضاحت کبھی نہیں کی گئی۔ پیرس، فرانس، 7 نومبر، 1938 ۔


ٹیگ


  • US Holocaust Memorial Museum, courtesy of Morris Rosen

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.