یہ نقشہ آئن سیٹزگروپن اے (گشتی قاتل یونٹ اے) کی طرف سے کئے جانے والے یہودیوں کے قتلِ عام سے متعلق ایک خفیہ رہورٹ کے ساتھ منسلک تھا۔ رپورٹ پر کوئی تاریخ درج نہیں تھی۔ نیورمبرگ میں بین الاقوامی فوجی ٹریبیونل کی کارروائی کے دوران امریکی اور برطانوی استغاثہ کی ٹیموں نے یہ نقشہ شہادت کے طور پر پیش کیا تھا۔ اس دستاویز کا عنوان ہے " آئن سیٹزگروپن اے کی طرف سے کی جانے والی یہودیوں کی ہلاکتیں" اور اس پر "نازی سلطنت کا خفیہ مواد" کی مہر لگی ہوئی تھی۔ اس دستاویز میں بالتیک ریاستوں اور بیلا روس میں 1941 کے آخر میں قتل کئے گئے یہودیوں تعداد (لاشوں پر لگے نشانات کے حوالے سے) بتائی گئی تھی۔ عبارت کے آخر میں لکھا تھا "زندہ موجود یہودیوں کی تعداد اندازاً 128,000 ہے"۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.