فرانس کے شہر ایویان کے رائل ہوٹل میں 6 جولائی سے 15 جولائی 1938 کو 32 ملکوں کے سیاسی وفود جمع ہوئے تاکہ وہ یہودی ہجرت کے مسئلے پر بات چیت کر سکیں۔ جرمنی میں موجود پناہ گزیں نازیوں کے ظلم و ستم سے بچ کر بھاگنے کی لئے بے چین تھے لیکن وہ کسی دوسرے ملک میں آباد ہونے کی اجازت حاصل کئے بغیر جرمنی چھوڑ نہیں سکتے تھے۔ ایویان کانفرنس کے نتیجے میں اکثر شریک ملکوں کی ہجرت کی پالیسیوں میں کوئی خاص قسم کی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔ امریکہ، برطانیہ عظمیٰ اور فرانس جیسی بڑی طاقتوں نے آسان ہجرت کی پالیسی کی مخالفت کی۔ اُنہوں نے یہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرمن یہودی ہجرت کے مسئلے کو آسان کرنے کیلئے کوئی سرکاری قدم اُٹھانا نہیں چاہتے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.