یہودیوں کو الگ کر دینے والے سائن، جیسا کہ اس سائن سے ظاہر ہو رہا ہے، انہیں تمام تر نازی جرمنی میں عوامی جگہوں لگایا گیا تھا (جن میں پارک تھیٹر،سنیما ہال اور ریستوران شامل ہیں)۔ اس سائن پر جرمن زبان میں لکھا ہوا ہے "یہودیوں کی یہاں کوئي ضرورت نہیں ہے۔"
آئٹم دیکھیںہیمبرگ، جرمنی میں رائچشوپ ہوٹل سے متعلق 1939 کا فلائر۔ فلائر پر لال ٹیگ واضع کر رہا تھا کہ یہودی مہمانوں کو ہوٹل کے ریستوران، بار یا استقبالیہ کمروں میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ہوٹل کی انتظامیہ نے پابندی لگا رکھی تھی کہ یہودی مہمان کھانا اپنے کمروں میں ہی کھائيں۔ 1935 کے نیورمبرگ قانون کے مطابق یہودیوں کو جرمنی میں عوامی جگہوں سے منظم طریقے سے الگ کر دیا گیا تھا۔
آئٹم دیکھیںنیورم برگ، جرمنی میں بجوں کی سام دشمنی پر مبنی کتاب 1936 میں شائع ہوئی۔ جرمن زبان میں کتاب کے عنوان کا ترجمہ کچھ ہوں ہے " آپ جھاڑی میں چھپی لومڑی پر اور یہودی کی قسم پر بھروسہ نہیں کرسکتے: بچوں اور بڑوں کے لئے ایک تصویری کتاب۔" سرورق پر جھاڑی میں چھپی ہوئی ایک لومڑی اور ایک یہودی کو قسم لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
آئٹم دیکھیںجرمن پولیس اہلکاروں نے 8 جولائی 1939 کوبرلن میں ارنا "سارہ"شلیسنگر کو یہ پاسپورٹ جاری کیا تھا۔ پاسپورٹ کا پہلا صفحہ جرمن قوانین کی وضاحت کرتا ہے کہ یہ جرمنی میں موجود یہودیوں کی شناخت کیلئے مہیا کئے گئے ہیں۔ سن 1938 سے جرمن قانون کا تقاضا تھا کہ یہودی عورتیں اس درمیانی نام "سارہ" کو اپنی تمام سرکاری دستاویزات میں استعمال کریں۔ یہودی مردوں کیلئے "اسرائیل" نام شامل کرنا ضروری تھا۔ حرف "جے" (جو کہ "جوڈے" کیلئے جرمن زبان میں استعمال ہوتا ہے) لال رنگ میں یہودیوں کے ان پاسپورٹوں پر بھی لکھا ہوتا تھا جو جرمن شہری تھے۔ ارنا شلیسنگر نے 1939 میں امریکہ ہجرت کر لی۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.