German passport Issued to Erna "Sara" Schlesinger (inside) [LCID: 1998sgbq]
تفصیلات
دستاویز

ارنا "سارہ" شلیسنگر کو جاری کردہ جرمن پاسپورٹ (اندرونی صفحہ)

جرمن پولیس اہلکاروں نے 8 جولائی 1939 کوبرلن میں ارنا "سارہ"شلیسنگر کو یہ پاسپورٹ جاری کیا تھا۔ پاسپورٹ کا پہلا صفحہ جرمن قوانین کی وضاحت کرتا ہے کہ یہ جرمنی میں موجود یہودیوں کی شناخت کیلئے مہیا کئے گئے ہیں۔ سن 1938 سے جرمن قانون کا تقاضا تھا کہ یہودی عورتیں اس درمیانی نام "سارہ" کو اپنی تمام سرکاری دستاویزات میں استعمال کریں۔ یہودی مردوں کیلئے "اسرائیل" نام شامل کرنا ضروری تھا۔ حرف "جے" (جو کہ "جوڈے" کیلئے جرمن زبان میں استعمال ہوتا ہے) لال رنگ میں یہودیوں کے ان پاسپورٹوں پر بھی لکھا ہوتا تھا جو جرمن شہری تھے۔ ارنا شلیسنگر نے 1939 میں امریکہ ہجرت کر لی۔


ٹیگ


  • US Holocaust Memorial Museum - Collections

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.