بین الاقوامی فوجی عدالت ایک ایسی عدالت تھی جو فاتح اتحادی حکومتوں نے قائم کی تھی۔ یہاں ججوں کے بینچ کے پیچھے روسی، برطانوی، امریکی اور فرانسیسی جھنڈے لٹکے ہوئے ہیں۔
آئٹم دیکھیںباڑ دار سیل بلاکس کا طائرانہ منظر جہاں بین الاقوامی فوجی عدالت میں جنگی جرائم کے مقدمے کی سماعت کے دوران مدعا علیہان کو قید میں رکھا گیا تھا۔ نیورمبرگ، جرمنی، 20 نومبر، سن 1945 اور یکم اکتوبر سن 1946 کے درمیان۔
آئٹم دیکھیںتصویریں، نمونے اور ایک نقشہ جو بین الاقوامی فوجی عدالت میں ثبوت کے طور پر پیش کیا گيا۔ نیورمبرگ، جرمنی، 20 نومبر 1945 اور یکم اکتوبر 1946 کے درمیان۔
آئٹم دیکھیںامریکی فوج کا عملہ جرمن دستاویزات کو ترتیب دے رہا ہے۔ یہ دستاویزات جنگی جرائم کے تحقیق کاروں نے ثبوت کے طور پر بین الاقوامی فوجی عدالت میں پیش کرنے کیلئے اکٹھی کی تھیں۔
آئٹم دیکھیںنیورمبرگ میں جنگی مجرموں کے خلاف بین الاقوامی فوجی عدالت کے مقدمے کے دوران مدعا علیہان کا منظر۔ نومبر 1945
آئٹم دیکھیںمقدمے کے قانونی عملے کے ایک رکن امریکی میجر فرینک بی والس (وسط میں کھڑے) نیورمبرگ میں بین الاقوامی فوجی عدالت میں استغاثہ کا مقدمہ پیش کر رہے ہیں۔ ایک چارٹ (اوپر بائیں طرف) وضاحت کرتا ہے کہ مدعا علیہان (نیچے بائیں طرف) نازی پارٹی کے تنظیمی منصوبہ میں کہاں فٹ ہوتے ہیں۔ دائیں جانب چار مقدمہ دائر کرنیوالے ممالک کے وکلاء ہیں۔ 22 نومبر 1945۔
آئٹم دیکھیںامریکی چیف پراسیکیوٹر رابرٹ ایچ جیکسن اپنی افتتاحی تقریر کر رہے ہیں۔ 22 نومبر 1945۔
آئٹم دیکھیںامریکہ قانونی مشیر اعلٰی جسٹس رابرٹ جیکسن بین الاقوامی فوجی عدالت میں استغاثہ کی طرف سے ابتدائی بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ نیورمبرگ، جرمنی،21 نومبر، سن 1945۔
آئٹم دیکھیںنیورمبرگ میں دی پیلس آف جسٹس، جہاں جنگی مجرموں کی بین الاقوامی فوجی عدالت میں مقدمے کی سماعت منعقد ہوئی۔ چار مقدمہ چلانے والے ممالک (فرانس، امریکہ، برطانیہ اور سوویت یونین) کے پرچم دروازے کے اوپر لٹکے ہوئے ہیں۔
آئٹم دیکھیںنیورمبرگ میں دوبارہ تشکیل کردہ عدالتی کمرہ۔ 15-20 نومبر 1945۔
آئٹم دیکھیںایک ٹینک نیورمبرگ میں انصاف کے محل کے دروازے کی حفاظت کر رہا ہے۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.