جولائی 1944 میں سوویت فوجوں نے مجدانیک کی قتل گاہ کو آزاد کرایا۔ نازی جرائم کی تحقیقات سے متعلق پولش سوویت کمشن نے پولینڈ پر جرمن قبضے کے دوران نازیوں کے ظلم و ستم کی تفصیلات اکٹھی کیں۔ اس نے کیمپ میں نازیوں کی طرف سے ہونے والے قتل عام کی تحقیقات کی کوشش میں مجدانیک میں قبریں کھودنے کا حکم دیا۔ بعد میں کمشن نے اپنی تحقیقات کے نتائج کو 16 ستمبر1944 کو روس میں پولش، روسی، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں شائع کیا۔
آئٹم دیکھیں27 جنوری 1945 کو سوویت فوجی پولینڈ میں آشوٹز کیمپ میں داخل ہوئے۔ اس سوویت فوجی فوٹیج میں ان بچوں کو دکھایا جا رہا ہے جن کو سوویت فوجیوں نے آشوٹز میں آزاد کرایا تھا۔ کیمپ کے فعال رہنے کے سالوں کے دوران آشوٹز میں نازی ڈاکٹر جوزف مینگلے نے بہت سے بچوں کو طبی تجربات کیلئے استعمال کیا۔
آئٹم دیکھیںجرمنی میں شمال مغربی میونخ میں ڈاخو حراستی کیمپ پہلا باقاعدہ حراستی کیمپ تھا جس کو نازیوں نے 1933 میں قائم کیا تھا۔ تقریبا بارہ سال کے بعد 29 اپریل 1945 کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کی فوجوں نے اس کو آزاد کرایا۔ آزادی کے وقت اس کیمپ میں تقریباً 30،000 بھوکے اور افلاس زدہ قیدی موجود تھے۔ یہاں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ساتویں فوج کے سپاہی کیمپ کے حالات بیان کر رہے ہیں۔ یہ لوگ جرمن شہریوں سے بھی مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ اس کیمپ میں آ کر نازیوں کی بربریت کو دیکھیں۔
آئٹم دیکھیںشمالی جرمنی کے ایک بڑے صنعتی شہر ھینوور میں تین بڑے جبری مزدور کیمپ تھے۔ یہ تینوں کیمپ نیو این گامے حراستی کیمپوں کے نظام کا حصہ تھے۔ اپریل 1945 کی ابتداء میں امریکی فوج ھینوور میں داخل ہوئی اور بچے ہوئے قیدیوں کو آزاد کرایا۔ امریکہ کی سگنل کور نے ھینوور کے ایک کیمپ کی آزادی کے فوراً بعد اس کی ایک فلم بنائی۔ امریکی فوجیوں نے کیمپ کے باقی ماندہ لوگوں کو کھانا کھلایا اور جرمن شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مرنے والوں کو دفنانے میں تعاون کریں۔
آئٹم دیکھیںموتھ ھوسن حراستی کیمپ 1938 میں جرمنوں کی طرف سے آسٹریا پر قبضے کے فوراً بعد قائم کیا گیا تھا۔ کیمپ کے قیدیوں کو قریبی پتھر توڑنے والے کارخانے میں مزدوری کرنے پر مجبور کیا گیا۔ بعد میں اُنہیں راکٹ بنانے کی فیکٹریوں کیلئے زمین دوز سرنگیں بنانے کے کام پر لگا دیا گیا۔ امریکی فوجوں نے مئی 1945 میں اس کیمپ کو آزاد کرایا۔ ایک امریکی کیمرا مین کی بنائی ہوئی اس فوٹیج میں کیمپ کے مناظر دکھائے گئے ہیں جن میں امریکی آزاد کرائے جانے والے قیدیوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور آسٹرین شہری مرنے والوں کی لاشیں تدفین کیلئے گاڑیوں میں منتقل کر رہے ہیں۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.