سرمائی اولمپک کھیلوں کے دوران ایڈولف ہٹلر اور جوزف گوئبیلز کنیڈین فگر اسکیٹنگ کی فاتح ٹیم کے ارکان کو آٹوگراف دے رہے ہیں۔ گارمش۔پارٹین کرچین، جرمنی، فروری 1936 ۔
آئٹم دیکھیںیونان سے اولمپک مشعل لانے والے 3,000 رنرز میں سے آخری رنر برلن میں گیارھویں سمر اولمپکس کی مشعل روشن کر رہا ہے۔ برلن، جرمنی، اگست 1936۔
آئٹم دیکھیںامریکی رنر جیسے اوونز 200 میٹر کی دوڑ کا آغاز کر رہا ہے جس میں اس نے 20.7 سیکنڈ کا ایک نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔ برلن، جرمنی، 2 اگست 1936۔
آئٹم دیکھیںایک امریکی ٹریول ایجنسی نے ایک پُر امن جرمنی کا تصور اُبھارنے والی تصاویر آویزاں کیں جو برلن میں ہونے والے 1936 کے اولمپک کھیلوں کیلئے جرمن ریلوے کے اطلاعاتی دفتر نے بھیجی تھیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، جنگ سے قبل۔
آئٹم دیکھیںبرلن اولمپک کھیلوں کے دوران نازی اشاعتوں کی نمائش ۔۔ ان میں سے سام دشمن عنوانات کو احتیاط کے ساتھ حذف کر دیا گیا تھا۔ پوسٹر میں اُن ملکوں کو دکھایا گیا جہاں ہٹلر کی کتاب مائن کیمپف کے تراجم مقامی زبانوں میں شائع ہوئے تھے۔ برلن، جرمنی، اگست 1936 ۔
آئٹم دیکھیں1936 کی اولمپک کھیلوں کے دوران ایک تقریب میں جرمن شائقین ہٹلر سے متعلق نعرہ "ویئر گیہورین دیئر" [ہم آپ کے ہیں] لگا رہے ہیں۔ برلن، جرمنی، اگست 1936 ۔
آئٹم دیکھیںبرلن میں اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں ایڈولف ہٹلر اولمپک کھیلوں کے جھنڈے کو سلامی دے رہا ہے۔ یکم اگست، 1936 ۔
آئٹم دیکھیںاولمپک اسٹیڈیم میں، گیارھویں اولمپک کھیلوں کے دوران جرمن شائقین ایڈولف ہٹلر کو سلوٹ کر رہے ہیں۔ برلن، جرمنی، اگست 1936 ۔
آئٹم دیکھیںاولمپک اسٹیڈیم میں آمد پر ایک پر جوش ہجوم ایڈولف ہٹلر کا استقبال کر رہا ہے۔ برلن، جرمن، اگست 1936 ۔
آئٹم دیکھیںیکم اگست 1936 کو ہٹلر نے برلن، جرمنی میں 11 ویں سمر اولمپک گیمز کا افتتاح کیا۔ ایک نئی اولمپک رسم کا افتتاح کرتے ہوئے ایک اکیلا ایتھلیٹ اولمپیا، یونان میں قدیمی کھیلوں کے مقام سے ریلے پر لگی ایک مشعل کو لئے ہوئے پہنچتا ہے۔ اس تصویر میں رنرز میں سے آخری کو دکھایا گیا ہے جو اولمپک کی مشعل کو اٹھائے ہوئے برلن میں اولمپک مشعل کو جلانے کیلئے پہنچا، جس کے ساتھ 11 ویں سمر اولمپک کھیلوں کا آغاز ہو گیا۔ برلن ، جرمنی، ہکم اگست 1936۔
آئٹم دیکھیںیکم اگست 1936 کو ہٹلر 11 ویں سمر اولمپک گیمز کا افتتاح کر رہا ہے۔ ایک نئی اولمپک رسم کا افتتاح کرتے ہوئے ایک اکیلا ایتھلیٹ اولمپیا، یونان میں قدیمی کھیلوں کے مقام سے ریلے کے اوپر لگی ایک مشعل کو لئے ہوئے پہنچتا ہے۔ یہ تصویر ایک اولمپک مشعل بردار کو ظاہر کرتی ہے جو افتتاحی تقریب سے کچھ ہی دیر پہلے برلن سے ہوتا ہوا، برانڈن برگ گیٹ کے پاس سے گزر رہا ہے۔ برلن، جرمنی، جولائی-اگست 1936.
آئٹم دیکھیںایڈولف ہٹلر اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں جاتے ہوئے برینڈن برگ گیٹ سے گذر رہا ہے۔ برلن، جرمنی، یکم اگست، 1936۔
آئٹم دیکھیںبرلن میں اولمپک کھیلوں کے دوران جرمن (سواسٹیکا) اور اولمپک جھنڈے برلن شہر میں آویزاں ہیں۔ اگست 1936 ۔
آئٹم دیکھیںموسم گرما کے اولمپک کھیلوں کے مقام برلن کی ایک گلی کا منظر جہاں اولمپک اور جرمن (سواسٹیکا) جھنڈے آویزاں ہیں۔ برلن، جرمنی، اگست 1936 ۔
آئٹم دیکھیںنازیوں نے اولمپک کھیلوں کی تیاری پر خطیر رقم خرچ کی۔ یہاں جرمن حکام ایک سکیل کے ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے اولمپک گاؤں کی وسعت دکھا رہے ہیں۔ برلن، جرمنی، جولائی 1936 ۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.