نیورمبرگ کے نسلی قوانین کے نمونے (ریخ شہری قانون اور جرمن خون اور وقار کے تحفظ کیلئے قانون)۔ جرمنی، 15 ستمبر، 1935 ۔
آئٹم دیکھیںچارٹ جس میں نیورمبرگ کے قوانین کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ اِن میں جرمن، یہودی اور مشلنگ کے اعدادوشمار شامل ہیں۔ جرمنی، 1935 ۔
آئٹم دیکھیں15 ستمبر 1935 کے جرمن سلطنت کی شہریت کے قانون کے ضمیمے کے پہلے صفحے کی شبیہہ۔ یہ اصل قانون سازی کے 13 ضمیموں میں پہلا ضمیمہ ہے جو جرمن سلطنت کی شہریت کے قانون کی پالیسی کے مقاصد کو لاگو کرنے کے لئے نومبر 1935 سے جولائی 1943 تک جاری کئے گئے۔
آئٹم دیکھیںایک چارٹ جس کا عنوان ہے: "نسل سے متعلق نیورمبرگ قوانین"چارٹ میں مختلف کالموں میں یہ تفصیل دی گئی ہےـ "جرمن خون"، "مشلنگ 2 گریڈ"(نصف صحیح النسل 2 گریڈ)، "مشلنگ 1 گریڈ" (نصف صحیح النسل 1 گریڈ) اور "یہودی"۔
آئٹم دیکھیںایک عِلم اصلاح نوع انسانی کا پوسٹر بعنوان "خون اور جرمن عزت کے تحفظ کیلئے نیورمبرگ کا قانون۔" یہ تصویر وسطی جرمنی کے بارڈر کا ایک انداز میں مرتب کردہ نقشہ ہے جس کے تحت آریان اور غیر آریان افراد کے مابین شادی کی ممانعت کی حد اور جرمن خون کے تحفظ کے لئے قانون کے متن کو نافذ العمل کیا گیا۔ نچلے حصے میں جرمن متن اس طرح سے ہے "خون کی پاکیزگی کو یقینی بنانا جرمن لوگوں کی بقا کی یقین دہانی کراتا ہے۔"
آئٹم دیکھیںہٹلر یوتھ تعلیمی پریزنٹیشن بعنوان "جرمنی یہودیوں پر غالب آتا ہے" کی 33 ویں نازی پروپیگنڈا سلائیڈ۔ جرمن زبان میں یہ متن اسطرح ہے: "Zum Schutze des deutschen Blutes vor fremdrassiger Vermischung erliess der Fuhrer die." ترجمہ: "جرمن خون میں اجنبی نسل کے اختلاط کے خلاف تحفظ کے لئے رہنما نے نیورمبرگ قوانین جاری کیے ہیں"
آئٹم دیکھیںنازی پراپیگنڈا پوسٹر جو "ریسنشینڈے" [نسلی آلودگی] پر "دیئر سٹوئرمر" کے خصوصی ایڈیشن کی تشہیر کرتے ہوئے۔
آئٹم دیکھیںفرٹزگلوکسٹائن (بائیں طرف) اپنے خاندان کے ساتھ ایک برلن، جرمنی میں 1932 میں پکنک منا رہے ہیں۔ فرٹز کے والد یہودی تھے- وہ ایک آزاد خیال یہودی عبادت گاہ میں عبادت کرتے تھے اور اُن کی والدہ عیسائی تھیں۔ 1935 کے نیورمبرگ قوانین کے تحت، فرٹز کی درجہ بندی بطور مخلوط النسل یعنی میشلنگ کے طور پر کی گئی تھی۔ تاہم چونکہ اُن کے والد یہودی مذہبی برادری کے ایک رکن تھے، اس لئے فرٹز کی درجہ بندی ایک یہودی کے طور پر کی گئی۔
آئٹم دیکھیںدو یہودی لڑکیاں (کزنز مارگوٹ اور لوٹے کیسل) بریسلاؤ، جرمنی میں اپنے اسکول کے پہلے دن کیلئے تیار ہیں۔ 1937۔ جرمنی میں تمام بچوں کے لئے اسکول کے پہلے دن کو منانے کیلئے روایتی طور پر کونز کو تحائف کے ساتھ بھرا جاتا ہے۔ مارگوٹ کے والد ساؤل، ٹیٹز ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں کام کرتے تھے جنہیں بالآخر نیورمبرگ قوانین کے نفاذ کے بعد برخاست کر دیا گیا۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.