برلن جرمنی میں یہودی آبادی کا مرکز تھا اور مملکت کا دار الحکومت ہونے کے ناطے برلن"حتمی حل" کے منصوبے کا بھی مرکز تھا، جس کا مقصد یورپ کے یہودیوں کا خاتمہ تھا۔ جنوب مغربی برلن میں واقع وانسی نامی سیروتفریح کے مقام پر جنوری 1942 میں منعقد ہونے والی کانفرنس کا نام اس علاقے کے نام پر وانسی کانفرنس رکھا گیا۔ نازی پارٹی، ایس ایس اور جرمن ریاست کے اعلی افسران نے مل کر "یہودیوں کے مسئلے کے حتمی حل" کے منصوبے کی وضاحت کی اور اس کو حتمی صورت دی۔ کانفرنس میں ان اہلکاروں کو اطلاع دی گئی کہ قتل و غارت کے پروگرام کی عملداری ایس ایس کی ذمہ داری ہوگی اور یورپ کے یہودیوں کو مقبوضہ پولینڈ میں جلاوطن کرکے جان سے مار دیا جائے گا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.